They are 100% FREE.

جمعہ، 7 دسمبر، 2018

وزارت پٹرولیم میں روزانہ کی بنیاد پر کرپشن کی جارہی ہے:ملک احمد خان کا دعویٰ



مسلم لیگ ن کے رہنما نے انکشاف کیاہے کہ وزارت پٹرولیم میں روزانہ کی بنیاد پر کرپشن کی جارہی ہے ، ڈالر مہنگا کرکے حکومتی لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ حکمران جھوٹ بولیں گے تو حساب تو دیناہی پڑے گا ، وزارت پٹرولیم میں روزانہ کی بنیاد پر کرپشن ہورہی ہے ، نیب کو مخالفین کو تکلیف پہنچانے کے لئے استعمال کیا گیا اور حکومت کے وزراءڈھیٹائی سے جھوٹ بو ل رہے ہیں، شہزاد اکبر کے بیانات میں بھی تضاد ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ لینڈ گریبنگ کی آڑمیں لوگوں سے زیادتی ہورہی ہے، لوگوں کی بارہ بارہ ایکڑ زمینوں پر حکومت کے لوگ قبضہ کررہے ہیں ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرکے کئی حکومتی لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کے ذریعے سیاست کے حامی نہیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں