They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

اڈیالہ جیل حکام کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ، عدالت کا نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم

اڈیالہ کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کیا جائے ، نوازشریف کی عدالت سے استدعا

اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوز  آن لائن )احتساب عدالت نے نوازشریف کی اڈیالہ جیل کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کرنے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت انہیں لاہور کی جیل کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس کے تحت نوازشریف کو سات سال قید اور دو مختلف بھاری جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا ہے ۔ نوازشریف کو 2.5 ملین ڈالر اور 1.5 ارب روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 10 سال کیلئے نااہل بھی کر دیا گیا ہے ۔ فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف نے عدالت میں استدعاکی کہ انہیں اڈیالہ کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جسے اب سنا دیا گیا ہے اور نوازشریف کی درخواست کو قبول کر لیا گیا ہے ۔عدالت نے نوازشریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں