They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

نوازشریف کو سزا ہوتے ہی مریم نواز نے ٹویٹر پر ایسا نعرہ لگا دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

نوازشریف کو سزا ہوتے ہی مریم نواز نے ٹویٹر پر ایسا نعرہ لگا دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

اسلام آباد( ٹیکسیلا نیوزآن لائن ) احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف دونوں ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق انہیں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزاسنائی گئی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو سزا ہونے کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے صرف نوازشریف سے کارکنوں کی محبت کو اجاگر کیا ہے ۔
مریم نواز نے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نوازشریف کی گاڑی عدالت کے احاطے کی جانب جاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور کارکنان بڑی تعداد میں ان کا استقبال کر رہے ہیں اور گل پاشی کر رہے ہیں ۔
مریم نواز کی اس ٹویٹ پر ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے اپنی تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک بینر تھام رکھاہے جس میں تحریر درج ہے کہ ” میں بھی نواز ہوں “ ۔
مریم نوازشریف نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ”ہم سب نواز ہیں ۔“

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں