They are 100% FREE.

منگل، 25 دسمبر، 2018

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی غلطیوں کی سزا قوم کو مل رہی ہے :سلیم صافی



اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوزآن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی غلطیوں کی وجہ سے قوم کو جو سزا مل رہی ہے وہ ان پارٹیوں کی قیادتوں کی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ احتساب کی روح یہ ہے کہ وہ طاقتور سے شروع ہوکر نیچے جاتاہے ، پاکستان میں ہمیشہ جوحکومت میں ہوتاہے وہ احتساب سے مبرا ہوتاہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی غلطیوں کی وجہ سے قوم کو جو سزا مل رہی ہے وہ ان پارٹیوں کی قیادتوں کی غلطیوں کا نتیجہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ نواز شریف اور آصف زرداری کے ساتھ ہورہاہے وہ کچھ جہانگیر ترین کے ساتھ بھی ہوتا یاوہی ہتھ کڑی جو ایک استاد کولگتی ہے وہی پرویز مشرف کوبھی لگتی تو پھر کہتے کہ بلا امتیاز احتساب ہورہاہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں