They are 100% FREE.

شیخ رشید لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
شیخ رشید لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 14 جون، 2020

رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں....ہسپتال منتقلی کے بعد کورونا میں مبتلا شیخ رشید کا پہلا بیان سامنے آگیا


راولپنڈی :وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہسپتال سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میراکورونا کاعلاج جاری ہے ،ڈاکٹرزاورنرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کررہے ہیں ،الحمداللہ!رات کی نسبت اب بہتر محسوس کررہاہوں۔

یہ بھی پڑھیئے: 4 ممالک کا اپنے شہریوں کو رواں سال حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ جولوگ میری جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں ان کا بہت شکرگزارہوں،شیخ رشید نے کہاہے کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں ،انہوں نے اپیل کی ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورگھروں میں رہیں ۔

بدھ، 8 اپریل، 2020

14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات بہت کم ہیں

14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات بہت کم ہیں
لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات بہت کم ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن 14 اپریل ختم کیا جائے ، اسے مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 سے 22 ٹرینین فی الفور چلا سکتے ہیں ۔ ٹرینیں بند کرنے سے ہر ماہ ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔
:  ضرور پڑھیں : عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے کیا منصوبہ بنایا اور پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا ؟ جہانگیر ترین خان پہلی مرتبہ بول پڑے ، انکشاف کر دیا 

کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جس کے بعد مغل پورہ ورکشاپ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ سال سے زائد عمر کے افراد کو کیرج فیکٹری سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے کولی بھی حکومت سے 12 ہزار روپے لے سکیں گے۔
چینی بحران کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیتا ہو کہ تحریک انصاف میں ہی رہے۔ جہانگیر ترین پارٹی کے بہت اہم رکن ہے ہیں۔ کپتان نے کسی کو نہیں نکالا صرف فلیڈ نگ بدلی ہے۔ رپورٹ اور فرانزک ساتھ آنا چاہیے تھا ، میڈیا کی توجہ کورونا سے چینی پر آ گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ریلوے ملازمین نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا ۔
جہاں ملک بھر میں کسی ایک شخص کو بھی غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی ۔ ویہی بزرگ ریلوے ملازمین اپنے زندگیوں کی حفاظت کیلئے احتجاج کرتے نظر آئے تھے ۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے ملازمین جن میں زیادہ تر تعداد بزرگ ملازمین کی ہے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ پولیس کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں تاہم اس احتجاج کو منتشر کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر آنے کو تیار ہیں وزارت ریلوے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کرے۔

بدھ، 29 جنوری، 2020

سانحہ تیزگام کی انکوائری رپورٹ میں وزیر ریلوے کا دعوی جھوٹا ثابت آگ کچن پورشن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ کی وجہ سے لگی..انکوائری رپورٹ

سانحہ تیزگام کی انکوائری رپورٹ میں وزیر ریلوے کا دعوی جھوٹا ثابت
کراچی: سانحہ تیزگام کی انکوائری رپورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کا دعوی جھوٹا ثابت کر دیا۔ 30اکتوبر کو ہونے والا حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں،شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹواور سابق وفاقی انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری کی جانب سے تیزگام حادثے کی انکوائری رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ 30اکتوبر کو ہونے والا حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا،ٹرین میں آگ کچن پورشن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ کی وجہ سے لگی،12نمبر بوگی میں الیکٹرک سپلائی بوگی نمبر 11سے غیر قانونی طریقے سے لی گئی تھی اور تار میں ناقص جوڑ اور ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شارٹ سرکٹ ہونے سے دروازے کے پاس پڑے مسافروں کے سامان میں آگ لگی اور وائرنگ متاثر ہونے سے پوری بوگی میں شدید دھواں بڑھ گیا،آگ نے بوگی نمبر12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،بوگی میں مسافروں کے سامان کے ساتھ گیس سلنڈر بھی موجود تھا،ٹرین میں آگ بجھانے والی آلات کی کمی کے باعث موقع پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انکوائری رپورٹ میں ڈپٹی ڈی ایس، کمرشل آفیسر، ایس ایچ او، ڈائننگ کار کے ٹھیکیدار، ویٹرز،ہیڈ کانسٹیبل، ریزرویشن اسٹاف کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ذمہ داروں میں ڈائننگ کار کے منیجر محمد آصف، ویٹر عبدالستار، افتخار احمد،ہیڈکانسٹیبل علی جان،محمد نسیم، کانسٹیبل محمد ارشد، جہانگیر حسین، ریزرویشن اسٹاف عامر حسین شامل ہیں اس کے علاوہ ڈپٹی ڈی ایس کراچی جمشید عالم، ڈویژنل کمرشل آفیسر جنید اسلم، ریزرویشن کلرک محمد ندیم،ایس ایچ او حیدر آباد طارق علی لغاری، ایس ایچ او خانپور امداد علی پر بھی حادثے کی ذمہ دار ی عائد کی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں بتائے گئے ذمہ داروں کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے جبکہ سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے انکوائری رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ 30اکتوبر2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 76 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

آٹے بحران کی وجہ سردیوں میں لوگ زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، شیخ رشید کی منطق

 آٹے بحران کی وجہ سردیوں میں لوگ زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، شیخ رشید کی ..
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آٹے بحران پر نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے بحران کی وجہ سردیوں میں لوگ زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، آٹا مہنگا ہے، لیکن لوگ نومبر اوردسمبرزیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، مہنگائی ختم کرنے کیلئے3 سال کا وقت دیا جائے، ڈیڑھ برس گزر بھی گیا ہے۔ انہوں نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کی ایک مجبوری ہے، ملک میں گیس آتی نہیں،آٹا مہنگا ہے اور ساتھ میں آٹے کا بحران بھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آنے والے فروری، مارچ کے مہینے مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مشکل اور اونچ نیچ کے مہینے ہوں گے لیکن حکومت عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کئی افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہونے جارہا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف وطن واپس آجائیں گے لیکن نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، انہیں وہ کام کرنے دیا جائے جس کیلئے وہ لندن گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے آرمی ترمیمی بل کو سپورٹ کیا، اس کے بعد الیکشن کمیشن بھی باہمی رضا مندی سے بنے گا اور نیب آرڈیننس کیلئے بھی چلمن کے پیچھے تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری سے قبل پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بھارت کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا تاریخی ردعمل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ چپقلش کے معاملے پر اہم کردار ادا کیا جبکہ ہماری خارجہ پالیسی بھی واضح رہی کہ پاکستان کاکسی بھی تنازعہ میں واسطہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا مارچ تک ٹینڈر لگ جائے گا اور دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ایم ایل ون کا ہو گا،میری خواہش ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کو پشاور سے جلال آباد تک لے جایا جائے۔6 سال سے بند مغلپورہ ڈرائی پورٹ کو آئندہ اتوار سے کراچی کیلئے فریٹ ٹرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ہفتہ، 28 دسمبر، 2019

حریم نے شاہ شیخ رشید کا اپنی سہیلی سے شادی ہونے کا دعویٰ کر دیا شیخ رشید نے میری دوست سے نکاح متعہ کیا ہے۔ ٹک سٹار حریم شاہ کا تہلکہ خیز انٹرویو

”شیخ رشید نے میری سہیلی سے نکاح متعہ کیا ہے “حریم شاہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو چیٹ وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاک 
سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک ایک بار پھر سے خبروں میں خاصی سرگرم ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔تاہم اب حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔
ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ اگر شیخ ر شید نے میر دوست سے نکاح کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہیں،میں نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ آپ کسی کو پسند کریں اور اس سے نکاح کریں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ لڑکی بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ میری شیخ رشید سے تمہاری وجہ سے دوستی ہوئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے اس بات کی میں گواہ ہوں۔
حریم شاہ نے مزید کیا کہا 
  Video : 92HD Tv ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

شیخ رشید نے میری سہیلی کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے ، حریم شاہ کا دعوی





خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ نے کہا تھا کہ کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔اس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان میرے لیڈر ہیں۔اور ہم لوگ تحریک انصاف کے کارکنان ہیں۔

پیر، 18 نومبر، 2019

شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ،ہسپتال ذرائع

شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ،ہسپتال ذرائع
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت خرابی کے حوالے سے ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیرشیخ رشیدکی ای سی جی اوربلڈپریشر نارمل ہے،شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو سینے کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹرز نے شیخ رشیدکا طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے،تاہم ڈاکٹرز نے وزیر ریلوے کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرشیخ رشیدکی ای سی جی اوربلڈپریشر نارمل ہے،شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ،ذرائع ہولی فیملی ہسپتال کا کہناتھا کہ احتیاطی طور پر شیخ رشید کی ای سی جی کی جوبالکل ٹھیک ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید طبی معائنہ کے بعد ہولی فیملی ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کوسینے میں تکلیف ،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف، آر آئی سی منتقل
اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف ہوئی ہے۔شیخ رشید کو آر آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید گرلز کالج میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر پہنچے جہاں وہ لوگوں سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران نہیں  دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے شیخ رشیدکا طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔
شیخ رشید کے بھتیجے نے بتایا کہ وزیر ریلوے کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں