They are 100% FREE.

عید الفطر . لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
عید الفطر . لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 24 مئی، 2020

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات


مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات
 ہوئے، کورونا کے باعث نماز عید میں صرف حرم شریف میں کام کرنے والے کارکنان، آئمہ، شیوخ اورسیکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی ۔
حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی، جبکہ گورنرمکہ مکرمہ، خادم حرمین اور ولی عہد نے اپنی اپنی رہائش گاہ پر نماز عید ادا کی۔
حرم شریف میں شیخ صالح الحمید نے مختصر آیات تلاوت کرکے نماز عید کی امامت کی جبکہ امام حرم نے کورونا سے نجات اور عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مسجد نبویؐ میں شیخ عبداللہ نے عید کا خطبہ دیا، نماز عید میں مخصوص افراد نے شرکت کی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات، ایران، یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، امریکا میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کل عید منائیں گے۔

جمعرات، 21 مئی، 2020

منچلوں کیلئے بری خبر ۔۔۔عید الفطر کے موقع پر مری میں سیاحوں کا داخلہ بند رکھنے کا اعلان

عید الفطر کے موقع پر مری میں سیاحوں کا داخلہ بند رکھنے کا اعلان
مری  : عید الفطر کے موقع پر مری میں سیاحوں کا داخلہ بند رکھنے کا اعلان، تعطیلات کے دوران مری میں سیاحتی مقامات اور ہوٹل بند رہیں گے، مقامی افراد کو بھی شناختی کارڈ دکھا کر شہر میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک کے سب سے مقبول سیاحتی مقام مری کو سیاحوں کیلئے عید پر بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عید تعطیلات کے دوران مری میں سیاحتی مقامات اور ہوٹل بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوامی و تفریحی مقامات پر شہریوں کے غیر معمولی رش اور ہوٹلوں میں مسافروں کی آمد و رفت سے کرونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
مری کا رخ کرنے کا ارادہ رکھنے والے سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ مری کے راستوں پر پولیس کی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ شہری سیر و سیاحت کی غرض سے مری کا رخ نہ کریں ۔ مری کا رخ کرنے والے سیاحوں کو راستے سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ مری کے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ دکھانے پر داخلے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت عید الفطر کے سلسلے میں 6 تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ تعطیلات 22 سے 26 مئی تک ہوں گی۔ اس دوران ممکنہ طور پر مارکیٹیں اور عوامی مقامات کھولنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم سیاحتی مقامات کو بند رکھے جانے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں