They are 100% FREE.

رمضان المبارک لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
رمضان المبارک لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 24 اپریل، 2020

مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا

مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر ..
مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں رمضان المبارک کا اعلان کر دیا، کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پشاور سے9شہادتیں موصول ہوئیں، 8 مرد اور ایک خاتون نےرمضان کےچاندکی گواہی دی، کل بروز جمعہ 24 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق مفتی پوپلزئی کی صدارت میں پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ایک غیر سرکاری اجلاس منعقد کیا گیا۔
مفتی پوپلزئی کی جانب سے ہر سال یہ اجلاس طلب کیا جاتا ہے، جس سے ملک میں رمضان المبارک کے آغاز اور عیدین کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہوتا ہے۔ جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس کے دوران مسجد قاسم علی خان حکام اور مفتی پوپلزئی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہورہی ہے ۔
مسجد قاسم علی خان میں 6 گواہان موصول ہوئے ہیں۔ تمام گواہان کی گواہی کو شرعی میزان پر تولنے کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے رویت ہلال کمیٹی نے کل بروز جمعہ المبارک کو یکم رمضان کا اعلان کیا ہے، ان شاء اللہ کل پہلا روزہ ہوگا ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اعلان سے پہلے تمام شرعی لوازمات بفضل خدا پورے کیے گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے شرکت کی۔ جبکہ اجلاس کے دوران ملک کی تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی بذریعہ آن لائن شریک ہوئے۔ اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

جمعرات، 23 اپریل، 2020

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ملک کے کسی حصے سے ماہ مبارک کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
کراچی : مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کے کسی حصے سے ماہ مبارک کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کر دی، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے شرکت کی۔ جبکہ اجلاس کے دوران ملک کی تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی بذریعہ آن لائن شریک ہوئے۔ اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جبکہ لوگوں سے اپیل ہے کہ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروائیں۔ اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ آج ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جبکہ دوسری جانب متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے 8 ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ چکا ہے۔ مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں ماہ مقدس کے آغاز کا سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان ممالک میں یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل کل بروز جمعہ کو ہوگا۔

ہفتہ، 18 اپریل، 2020

حکومت نے رمضان المبارک میں باجماعت تراویح کی مشروط اجازت دیدی

حکومت نے رمضان المبارک میں باجماعت تراویح کی مشروط اجازت دیدی
اسلام آباد(: حکومت نے رمضان المبارک میں باجماعت تراویح کی مشروط اجازت دیدی. صدرپاکستان  عارف علوی کی زیرصدارت  علماء ومشائخ کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے رمضان المبارک میں باجماعت نماز اور نماز تراویح کیلئے حکمت عملی وضع کرنے پر غور کیاگیا ۔تمام صوبوں سے علمائے کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی  اجلاس میں نماز تراویح کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ضرور پڑھیں:  ” جو ناچ کر عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گا، اسے امدادملے گی“متاثرین میں حکومتی امداد کی تقسیم کی انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

 دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر نے ہدایات کیں کہ مساجداورامام بارگاہوں میں دریاں یاقالین نہیں بچھائےجائیں گے۔ صاف فرش پرنمازپڑھی جائےگی،صدرمملکت عارف علوی نے کہا سڑکوں،فٹ پاتھوں پرنمازتراویح پڑھنےسےاجتناب کریں صرف مساجد کے احاطے میں نمازتراویح کااہتمام کیاجائے ۔نمازسےپہلےاوربعدمیں مجمع لگانےسےگریزکیاجائےگا۔

بدھ، 15 اپریل، 2020

مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہو گا، پنجگانہ نماز اور تراویح بھی پڑھی جائے گی، اعتکاف بھی ہو گا، مفتی منیب الرحمان نے اعلان کر دیا

مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہو گا، پنجگانہ نماز اور تراویح بھی پڑھی جائے گی، اعتکاف بھی ہو گا، مفتی منیب الرحمان نے اعلان کر دیا

کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے تمام مسالک کے جید علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مساجد میں لاک ڈاؤن نہ کرنے اور باجماعت پنجگانہ نماز کیساتھ رمضان المبارک میں تراویح پڑھنے اور آخری عشرے میں اعتکاف کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی ہے تاہم اس کا اطلاق مساجد پر نہیں ہو گا، کل  سے تمام مساجد کھول رہے ہیں کیوںکہ تین یا پانچ افراد کی پابندی قابلِ عمل ثابت نہیں ہورہی،نماز،تراویح،اعتکاف سمیت تمام عبادات کاسلسلہ جاری رہےگا، احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی،جماعت اور جمعہ جاری رہے گا،جو بزرگ اور بیمار ہیں وہ مسجد نہ آئیں،انہیں گھر پر ثواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد سے قالین ہٹا کر ہر نماز کے بعد جراثیم کش محلول سے دھویا جائے، دوصفوں کے بعد ایک صف کا فاصلہ ہو اور آپس میں بھی فاصلہ رکھاجائے، تمام حضرات وضو گھر سے کرکے آئیں، مقتدی حضرات صابن سے ہاتھ دھو کر اور ماسک پہن کرآئیں۔
 مفتی منیب نے بتایا کہ حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مساجد بند نہیں ہونی چاہئے،پولیس نے بہت سی زیادتیاں کی ہیں،حکمران وعدہ کچھ کرتے ہیں تاہم ہوتا کچھ اورہے،امام کاکام نمازیوں کوروکنانہیں بلکہ نماز پڑھانا ہوتا ہے،سیکیورٹی اداروں کوچاہیےکہ ادب کامظاہرہ کریں اورگالی گلوچ سے اجتناب کریں،برطانوی حکومت نے شہریوں کو سہولیات فراہم کیں  اگر پاکستانی حکومت نے اقدامات نہ اٹھائے تو عوام کا اعتماد کھو دے گی،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ باشندوں کو مشکل سے نجات دلائے،دینی اداروں سے متعلق ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئےجس سے نفرت پیدا ہوتی ہو،مسجد کو آئندہ ہدف بنانا قابل قبول نہیں ہوگا،دینی مدارس کے بلز ایک سال یا کم ازکم 3 ماہ تک معاف کردئیے جائیں۔

منگل، 14 اپریل، 2020

رواں سال رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کی شام نظر آنے کا قومی امکان ہے..محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کی شام نظر آنے کا قومی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
ملک میں شعبان کا ماہ جاری ہے جس کے بعد رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ لوگ ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔
رمضان کا چاند جمعہ 24 اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 23 اپریل کو 29 ویں شعبان کا چاند افق پر 5 ڈگری سے کم ہوگا، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند جمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا، جب کہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگی۔جس کے سبب اس کی رویت ناممکن ہے۔
۔24 اپریل کی شام چاند کی عمر 35 گھنٹے اور 32 منٹ ہو گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 23 اپریل کو ہوگا۔جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔اجلاس میںمیں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا شہادتیں وصول کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس نوٹ ای میل ڈی جی ریسرچ اینڈ ریفرنس ونگ اور وزارت مذہبی امور کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں