They are 100% FREE.

چوہدری نثار لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
چوہدری نثار لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 6 جون، 2020

"چوہدری نثار نواز شریف کو مائنس کرکے ۔۔۔ " لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا تہلکہ خیز انکشاف


لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی  خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں   :رولس رائس کی کھلونا کار نے قیمت میں بڑی گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نجی ٹی وی سماء سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چوہدری نثار نواز شریف کو مائنس کر کے وزیر اعظم بنا چاہتے تھے، انہوں نے اسی وجہ سے 18 ویں ترمیم میں بھی رخنہ ڈالا کیونکہ 18 ویں ترمیم کی وجہ سے ہی نواز شریف نے تیسری بار وزیر اعظم بننا تھا لیکن چوہدری نثار ایسا نہیں چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ  چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ دھرنے کے دوران چوہدری نثار نے جان بوجھ کر اعتزاز احسن پر الزامات لگائے جس پر انہیں معافی مانگنے کا کہا گیا لیکن ان کے انکار کے بعد راجہ ظفرالحق کو معافی مانگنے کا کہا گیا۔

بدھ، 29 جنوری، 2020

نوازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیا


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایک مرتبہ پھر سے ن لیگ میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ہیں ۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف منانے کی کافی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
چودھری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے کبھی ذاتی طور پر ن لیگ میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، اس حوالے سے جب رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چودھری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار نے عام انتخابات سے قبل ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث وہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے لیکن انہیں قومی اسمبلی کے حلقے میں شکست کا سامنا رہا جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر وہ کامیاب ہوئے تاہم اس کا حلف بھی تاحال انہوں نے نہیں لیاہے ۔

پیر، 6 جنوری، 2020

چوہدری نثار کو عزت کے ساتھ ن لیگ میں واپس لانے کا وقت آ گیا

چوہدری نثار کو عزت کے ساتھ ن لیگ میں واپس لانے کا وقت آ گیا
لاہور : سینئیر صحافی اعزاز سید کا اپنے کالم "نون لیگ کا پینترا" میں کہنا ہے کہ 7 دسمبر کو لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا جس میں تمام لیڈروں سے حلف لیا گیا تاکہ اجلاس کی کہانی باہر نہ نکلے۔نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز قرآن کریم لائے اور ہر رہنما نے قرآن پاک پر حلف دیا جس کے بعد اجلاس کی کاروائی شروع کی گئی۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں قانون سازی اور اس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کسی اور نے نہیں بلکہ خود میاں نواز شریف نے کیا اور کہا کہ وہ اس پر کوئی سودے بازی نہں کریں گے۔اعزاز سید مزید لکھتے ہیں کہ ن لیگ کے دورِ حکومت کے آخر میں صدر ممنون،وفاقی کابینہ اور دیگر اہم شخصیات نواز شریف پر جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے دباؤ ڈالتے رہیں تاہم انہوں نے کسی کی نہ سنی یہاں تک کہ شہباز شریف اور دوست چوہدری نثار علی خان کی بھی نہ سنی۔
اعزاز سید آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی پر ن لیگ کے حمایت کرنے کے حوالے سے کہتے ہیں کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف ،شہباز شریف کا موقف الگ الگ ہے یا مریم نواز کسی انقلابی خیال کی حامل ہیں یا پارٹی سے استفعیٰ دے رہی ہیں تو عملی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے۔اگر کچھ ہوتا تو نظر آ جاتا۔سوال یہ ہے کہ اگر نواز شریف اور ن لیگ نے یہ سب کرنا تھا تو اتنی ہزیمتیں اٹھانے کی کیا ضرورت تھی؟لوگوں کو آئین اور سویلین بالادستی کے نعروں سے دھوکا دینے کا مقصد کیا تھا؟وقت نے ثابت کیا کہ اس سارے معاملے میں وہی ہوا جو کبھی شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کہتے آ رہے تھے۔
تاہم چوہدری نثار کا قصور یہ تھا کہ وہ اپنی بات پر ڈٹے ہوئے تھے، خاص وقت میں مریم نواز پر بھی تنقید کی۔اب شریف خاندان کو چوہدری نثار علی خان سے واقعی معافی مانگ لینی چاپئیے۔اور انہیں عزت دے کر واپس لانا چاہئے۔

پیر، 11 نومبر، 2019

نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں، چوہدری نثار

نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں، چوہدری نثار
راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ،میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔
ٹی وی چینل اے آر وائے کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے ، دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، دھرنا دینے والی پی ٹی آئی دھرنے کی مخالفت کیوں کررہی ہے، عمران کے دھرنے کی مخالفت کرنیوالے کس منہ حمایت کر رہے ہیں، دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے،عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں