They are 100% FREE.

کورونا وائر س لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کورونا وائر س لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 14 جون، 2020

رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں....ہسپتال منتقلی کے بعد کورونا میں مبتلا شیخ رشید کا پہلا بیان سامنے آگیا


راولپنڈی :وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہسپتال سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میراکورونا کاعلاج جاری ہے ،ڈاکٹرزاورنرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کررہے ہیں ،الحمداللہ!رات کی نسبت اب بہتر محسوس کررہاہوں۔

یہ بھی پڑھیئے: 4 ممالک کا اپنے شہریوں کو رواں سال حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ جولوگ میری جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں ان کا بہت شکرگزارہوں،شیخ رشید نے کہاہے کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں ،انہوں نے اپیل کی ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورگھروں میں رہیں ۔

اتوار، 7 جون، 2020

ٹڈی دل حملوں کے باوجودابھی تک وسیع پیمانے پر اسپرے شروع نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے، شہبازشریف


مسلم لیگ ن کے صدر  اور  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف نےاپنے بیان میں کہا ہے ملک کے اکیسٹھ اضلاع میں ٹڈی دل کے  شدید حملوں  کے باوجود اسپرے شروع نہ کرنا اور مشینوں کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  وفاقی حکومت کورونا والا رویہ ٹڈی دل کے معاملے میں نہ اپناے، فوری اور اسپرے شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے حکومت کو خبردار کیا جارہا ہے، تاحال مطلوبہ ساز و سامان اور اسپرے مشینوں کی عدم دستیابی حیران کن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کپاس، تل، مونگ اور دیگر فصلوں کی تباہی نہ روکی گئی تو بدترین قحط کی صورتحال ہوسکتی ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی قومی سلامتی میں شامل ہے،یہ ہمارے کسان کی زندگی موت کا مسئلہ ہے اس پر غفلت یا لاپرواہی کی گنجائش نہیں ہے۔

جمعہ، 5 جون، 2020

وزیر خزانہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف،۔۔ ذرائع

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان
 آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں معمولی اضافہ  کا امکان ہے، آئندہ مالی سال میں ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے، جس کے باعث حکومتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے گا، تین بجٹ اجلاسوں وزارت خزانہ کی طرف سے تنخواہیں دس فیصد، پانچ فیصد اور بالکل نہ بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 21-2020ء کے دوران ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے۔

جس کے باعث اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ ہی ممکن ہے۔ اسی طرح آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے گا۔ جبکہ آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے بجٹ کو کم نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح بجٹ کے حوالے سے تین اجلاس ہوچکے ہیں، جس میں ایک اجلاس میں سرکاری مالزمین کی تنخواہیں دس فیصد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی، ایک اجلاس میں پانچ فیصد اور ایک میں کورونا کے باعث معاشی مشکلات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بالکل اضافہ نہ کرنے کی بھی تجاویز دی گئی ہیں۔

واضح رہے وفاقی بجٹ 21-2020ء کی تیاری پرآج پھر وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہوگا۔ جس میں وزیراعظم عمران خان کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی جائے گی۔ حکومتی معاشی ٹیم وزیراعظم کو بجٹ میں عوامی ریلیف پلان پر بریف کرے گی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ، وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کو ہیلتھ بجٹ اور کورونا پر ریلیف پیکج سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

بجٹ اجلاس میں بجٹ محصولات، زرمبادلہ بڑھانے ،درآمدی ڈیوٹی اور اشیاء خوردنوش پر ٹیکس کم کرنے کا پلان زیر بحث آئے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ 21،202ء پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ جس میں معلوم ہوا ہے کہ نئے مالی سال میں آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام ستمبر تک محفوظ ہے جبکہ دسمبرکے اقتصادی جائزے میں مشکلات کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی تجویز ہے کہ آئندہ مالی سال5100 ارب روپے کا ہدف رکھا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا ختم ہوتے ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

پیر، 1 جون، 2020

حکومت کا کام رونا دھونا نہیں، مسائل حل کرنا ہے، سراج الحق

نواز شریف کی تصویر اصل مسئلہ نہیں بلکہ کورونا سے نمٹنا مسئلہ ہے ، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج لندن میں بیٹھے نواز شریف کی تصویر مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ کورونا اور بحرانوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ چینی سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پر اس کی روح کے مطابق عمل ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کا کام رونا دھونا اور آنسو بہانا نہیں، مسائل حل کرنا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کر رہی، جبکہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کیساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت 12 سو ارب روپے کا امدادی پیکیج کورونا مریضوں پر خرچ کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ٹڈی دل کے حملوں سے نمٹنے کیلئے بھی کوئی حکمت عملی اختیار نہیں کی، جبکہ ٹائیگر فورس کا شور تو بہت سنتے تھے نظر کہیں نہیں آ رہی۔
انہوں نےکہا کہ حکمران ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کچھ نہیں کر سکتے تو ان علاقوں میں جا کر شور مچائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو طیارہ حادثے پر وزیراعظم اور وزیر کا استعفیٰ مانگتے۔

جمعرات، 28 مئی، 2020

کورونا کے 80 فیصد مریض وینٹی لیٹر سے بچ گئے، پاکستان نے پوری دنیا کو حیران کردیا


Dr Tahir Shamsi Plasma Tharpy Corona Treatment
کراچی : پاکستان میں پلازمہ تھراپی کے کلینکل ٹرائل کے دوران 80 فیصد مریضوں کو وینٹی لیٹر سے بچالیا گیا۔

پاکستان میں پلازمہ تھراپی کے حوالے سے ماہر امراضِ خون  ڈاکٹر طاہر شمسی انتہائی جانفشانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پیسو امیونائزیشن کے کلینیکل ٹرائل کیلئے اب تک 54 مریضوں کو داخل کیا گیا  ہے۔  ان میں سے 80 فیصد مریضوں کو پلازمہ تھراپی کے باعث وینٹی لیٹر سے بچالیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں: احتساب سے خوف زدہ نہیں،احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے،..، میرے اثاثوں کی تحقیقات بھی 71 سے ہونی چاہئیں...وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی محفوظ طریقہ علاج ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان کلینیکل ٹرائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر مریضوں کو پلازمہ تھراپی کی سہولت فراہم کرے۔

بدھ، 27 مئی، 2020

پنجاب، عید کے بعد مارکیٹیں کھولنے کے لئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا گیا صوبے کے تمام بازاروں کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی

پنجاب، عید کے بعد مارکیٹیں کھولنے کے لئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا ..
لاہور: پنجاب میں عید کے بعد مارکیٹیں کھولنے کے لئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالےسے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے تمام بازاروں کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات کو اس شیڈول سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔
بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹورز اور مزارات پر ہر طرح کی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عید سے قبل حکومت نے عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد تمام پابندیاں بھی ختم کر دی تھیں۔ اس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا تھا۔ اس ریلیف کے بعد اب پنجاب حکومت نے بازاروں کے اوقات تبدیل کر دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی تھی جس کے بعد تاجروں کو ہفتے میں 4 دن کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تا ہم اس کے بعد سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پورے ہفتے کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن یہ فیصلے اس وقت کیا گیا جب عید میں صرف کچھ دن ہی باقی تھے۔ چونکہ عید سے کچھ دن قبل مکمل کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اس لئے اب پنجاب حکومت نے تاجروں کے لئے کاروبار کرنے کے اوقات میں دوبارہ تبدیلی کر دی ہے جس کے مطابق صوبے کے تمام بازاروں کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات کو اس شیڈول سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مریضوں کی بڑی تعداد ہونے کے بعد بھی عید کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی جس کے بعد حکومت کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نےبازاروں کا رخ کر لیا تھا جس کے بعد کورونا کے مزید پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب پنجاب میں کاروباری اوقات تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

اتوار، 24 مئی، 2020

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات


مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات
 ہوئے، کورونا کے باعث نماز عید میں صرف حرم شریف میں کام کرنے والے کارکنان، آئمہ، شیوخ اورسیکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی ۔
حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی، جبکہ گورنرمکہ مکرمہ، خادم حرمین اور ولی عہد نے اپنی اپنی رہائش گاہ پر نماز عید ادا کی۔
حرم شریف میں شیخ صالح الحمید نے مختصر آیات تلاوت کرکے نماز عید کی امامت کی جبکہ امام حرم نے کورونا سے نجات اور عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مسجد نبویؐ میں شیخ عبداللہ نے عید کا خطبہ دیا، نماز عید میں مخصوص افراد نے شرکت کی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات، ایران، یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، امریکا میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کل عید منائیں گے۔

جمعرات، 21 مئی، 2020

بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے میڈیکل کٹس اور ضروری حفاظتی و طبی سازو سامان کی فراہمی

بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹرز اور ..
اسلام آباد/پشاور۔ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے میڈیکل کٹس اور ضروری حفاظتی و طبی سازو سامان فراہم کیا گیا ہے۔ پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی تنظیم سے ملکر طبی اور حفاظتی سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا۔
سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر بخاری نے میڈیکل کٹس اور دیگر سامان ڈاکٹرز کے حوالے کیا۔ اس موقع پر نیئر بخاری کے ہمراہ صوبائی عہدیداران ہمایوں خان ،فیصل کریم کنڈی، اعجاز درانی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دعووں نہیں عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی طرف سے طبی و حفاظتی سازو سامان فراہمی کا مقصد مشکل حالات میں عوام کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمت ہے پیپلز پارٹی اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں محفوظ بنانے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو سلام پیش کرتی ہے اور قوم کورونا وبا کے خلاف اگلے محازوں پر موجود ڈاکٹرز اور سٹاف کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہے۔
نیئر بخاری نے مزید کہا کہ مریضوں کی خدمت میں جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف قومی ہیروز ہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے نیئر بخاری اور پیپلز پارٹی کے وفد کو کورونا وبا کے مریضوں کے علاج معالجے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نیئر بخاری نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ اور عملے کی دن رات خدمت کے جذبے کوسراہا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے طبی و حفاظتی سازو سامان فراہمی پر پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئربخاری نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پارٹی نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے، لوگ گھروں میں رہیں اور احتتیابی تدابیر اختیار کریں۔

بازار کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، مارکیٹس کھلنے کے14 روز بعد کیسز بڑھیں گے... مراد علی شاہ

بازار کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ14روز بعد کیسز اور اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، بازار اور شاپنگ مالز کھلنے کے 14روز بعداثرات ہوں گے، وزیراعظم سے درخواست ہے عید سا دگی سے منانے کا اعلان کریں، میں نے عید پرنئے کپڑے نہیں سلوائے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بازار اور شاپنگ مالز کھلنے کے اثرات 14روز بعد واضح ہوں گے، 14دن بعد کیسز بڑھنے کے خدشات ہیں۔
14اپریل کو نرمی کے بعد بھی اثرات آئے تھے۔انفیکشن کی شرح اتنی ہونے سے روکنا ہے، کہ حالات کنٹرول میں رہیں۔ 24 گھنٹوں میں 960 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں کراچی میں 779 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لینے ہوں گے۔
میڈیا دکھا رہا ہے کہ کس طرح بازاروں میں رش لگا ہوا ہے۔ لسانی رنگ دیا گیا کہ سندھ سے دشمنی ہو رہی ہے۔ جارہا ہے کہ سیاست کررہا ہوں۔ لوگوں کی جانیں بچانے کیلیے سیاست کررہا ہوں۔ اسمبلی میں بتاؤں گا کہ کس طرح لوگو ں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔ یہ بھی بتاؤں گا کہ کس طرح معیشت سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔
پانچ پولیس اہلکاروں کی کورونا کے باعث ہلاکت ہوئی، 274 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ سندھ میں ڈاکٹر، نرسز اور طبی عملے کے 364 افراد متاثر ہوئے۔ دو ارکان اسمبلی کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔ کورونا کے باعث رینجرزکے 20 جوان بھی متاثرہوئے ہیں۔ 33 مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں اللہ پاک ان کو صحت یاب کرے۔
سندھ میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 336 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11735مریض گھروں میں اور 608 آئیسولیشن مراکز میں ہیں۔
جبکہ 722 مریض صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اسی طرح آج 680 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔
صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 6325 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے عید سا دگی سے منانے کا اعلان کریں۔ میں نے عید پر کپڑے نہیں سلوائے، موجودہ صورتحال میں کیسے نئے کپڑے پہن سکتا ہوں۔

پیر، 18 مئی، 2020

سینا مکی کورونا وائرس کے علاج میں معاونت کرسکتی ہے،ڈاکٹر عطاء الرحمن

سینا مکی کورونا وائرس کے علاج میں معاونت کرسکتی ہے،ڈاکٹر عطاء الرحمن
کراچی : سینا مکی کورونا کے علاج میں معاونت کرسکتی ہے، چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن , مولانا بشیر فاروقی اورڈاکٹر نذیر نے دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ سینا مکی میں اینٹی باڈیز کی ایکٹویٹی پائی گئی ہے، اس سے فلو کا موثر  علاج ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خود اس پر ریسرچ کر چکا ہوں اگر کسی شخص کو گلے کا مرض ہے تو اس کیلئے موثر ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم کورونا کیلئے اس کے موثر ہونے کے حوالے سے ابھی تک کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ان کاکہنا تھا کہ سینا مکی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ علاوہ ازیں مولانا بشیر فاروقی نے حدیث کا حوالے دیتے ہوئے مہفوم بتایا کہ حضور ﷺنے فرمایا کہ اگر موت کا علاج ہوتا تو سینا مکی میں ہوتا۔
ڈاکٹر بشیر فاروقی نے اس مرکب کو بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ پانی کو بوائل کرکے اس میں تھوڑی سے سینا مکی ڈال دی جائے اور پکنے دیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو صبح کورونا وائرس ہوا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں