They are 100% FREE.

محمد نواز شریف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
محمد نواز شریف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 25 مئی، 2020

شہباز نے آکر غلطی کی، اب جیل جائیں گے، شیخ رشید

شہباز نے آکر غلطی کی، اب جیل جائیں گے، شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان آکر غلطی کی، اب شہبازشریف جیل جائیں گے۔
شیخ رشید احمد نے جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے نہیں ہورہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، جو مرضی الزام دے دیں عمران خان ایماندار اور صاف آدمی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسد عمر بھی ایماندار آدمی ہیں غلطی ہوجاتی ہے، جہانگیر ترین کا عمران خان کے ساتھ ایک فیس تھا وہ اب خراب ہوگیا ہے، آج کل کابینہ میں عمران خان اسد عمر کی زیادہ سنتے ہیں۔

جمعہ، 15 مئی، 2020

احتساب عدالت میں نواز شریف, یوسف رضا گیلانی اور زرداری طلب

احتساب عدالت میں نواز شریف اور زرداری طلب
احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرلیا۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو طلب کیا ہے۔
عدالت کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو بھی توشہ خانہ ریفرنس میں 29 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کی، لیبیا اور یو اے ای سے بھی آصف زرداری کو بطور صدر گاڑیاں تحفے میں ملیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانے میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔
نیب نے کہا ہے کہ نواز شریف 2008ء میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، انہیں 2008ء میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی۔
نیب کے مطابق گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی، انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں۔
نیب کا مزید کہنا ہے کہ انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9 اعشاریہ 2 ملین روپے ٹرانسفر کیے، عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کلیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کیے۔
قومی احتساب بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے کی ذیلی دفعہ 2، 4، 7 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

ہفتہ، 16 نومبر، 2019

میاں صاحب نے واپس نہیں آنا، فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ تجویز کیا ہے اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب نے واپس نہیں آنا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ان کے بھائی شہباز شریف نے بیان حلفی کا تحریری ڈرافٹ عدالت میں جمع کروا دیا ہے جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں