They are 100% FREE.

میاں محمد نواز شریف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
میاں محمد نواز شریف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 29 نومبر، 2019

لندن فائرنگ: نواز شریف بغیر ٹیسٹ کرائے گھر واپس

لندن میں فائرنگ کے واقعے کے باعث میاں محمد نواز شریف طبی معائنہ کرائے بغیر ہی واپس چلے گئے، سابق وزیراعظم کو لندن برج کے قریب واقع اسپتال میں خون کے ٹیسٹ کرانے تھے۔
لندن برج کے قریب فائرنگ کے وقت سابق وزیر اعظم علاقے میں ہی موجود تھے اور وقوعہ سے چند میٹر دور ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے تھے۔
پولیس نے واقعے میں ایک چاقو بردار شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
نواز شریف کی لندن برج اسپتال میں جمعہ کی سہ پہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپائنٹمنٹ تھی، تاہم پولیس کی جانب سے علاقے کو سیل کیے جانے کے باعث وہ اسپتال نہیں پہنچ سکے۔
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے وقوعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے والد کو مشورہ دیا کہ اسپتال پہنچنے کے بجائے گھر واپس چلتے ہیں۔
نواز شریف کے ساتھ تین گاڑیوں میں سے ایک میں سفر کرنے والے ذرائع کے مطابق نواز شریف اسپتال سے صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر تھے جب پولیس نے علاقے کو سیل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چاقو بردار ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم کا لندن کے برج اسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین کیا گیا تھا جس کی رپورٹس چند روز میں آئیں گی۔

جمعہ، 8 نومبر، 2019

”فضائی سفر میں نواز شریف کو یہ خطرہ ہو سکتا ہے “ڈاکٹروں نے بڑے خطرے کی نشاندہی کردی

”فضائی سفر میں نواز شریف کو یہ خطرہ ہو سکتا ہے “ڈاکٹروں نے بڑے خطرے کی نشاندہی کردی
اسلام آباد : سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کے دوران پلیٹ لیٹس کی کمی سے نواز شریف کے دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی تجویز ان کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے دوران بھی سامنے آئی تھی۔ ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ فضائی سفر کے لیے میاں نواز شریف میں پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زائد ہونا ضروری ہیں۔ فضائی سفر کے دوران پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے کم ہوئے تو دماغ کو نقصان ہو سکتا ہے، نیز اس سفرکے دوران ایئر ایمبولنس اور ڈاکٹرز کا ساتھ ہونا بھی لازم ہے۔

منگل، 5 نومبر، 2019

نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،اب وہ کہاں جائیں گے ؟بڑی خبر آگئی

نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،اب وہ کہاں جائیں گے ؟بڑی خبر آگئی
لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو طبیعت نا ساز ہونے کے باوجود سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،وہ 15دن تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ان کے پلیٹ لیٹس ابھی بھی اتار چڑھاوکا شکار ہیں اور ابھی یہ تعداد 30ہزار ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کیا جائے گا ۔نواز شریف کو مریم نواز اور شہباز شریف نے شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کرنے کے اقدامات کیے ۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹیلیٹس میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ان کے پلیٹیلیٹس میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد پلیٹیلیٹس کی تعداد 45 سے 42 ہزار تک پہنچی جب کہ منگل کے روز یہ تعداد مزید کم ہوکر 30 ہزار ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں