They are 100% FREE.

نوازشریف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
نوازشریف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 12 مارچ، 2020

جیل جانے سے نہیں ڈرتی، سیاست کیلئے پارٹی ہدایات کی پابند ہوں، مریم نواز

جیل جانے سے نہیں ڈرتی، سیاست کیلئے پارٹی ہدایات کی پابند ہوں، مریم ..
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل جانے سے نہیں ڈرتی ، بولنے کیلئے پارٹی ہدایات کی پابند ہوں، اگراب بھی باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو میاں صاحب آپریشن کروا لیں گے، اگر میں بولوں تو کیا میڈیا مجھے دکھائے گا؟ خوف کا یہ عالم ہے کہ میڈیا پر خود پابندی ہے، شاہد خاقان عباسی نے بہادری کے ساتھ بغیرقصورجیل کاٹی۔
انہوں نے اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور ضمانت ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میرے بڑے بھائی اور مسلم لیگ ن کے بڑے سینئر رہنماء ہیں، میں ان کو ضمانت کی مبارکباد اور ان کی جرات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے وفاداری، بہادری کے ساتھ بغیر کسی قصور جیل کاٹی، لوگوں کو پتا نہیں تھا کہ شاہد خاقان عباسی مخلص ورکر ہیں،ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
پاکستان مسلم لیگ، اور ورکرز کے دل میں شاہد خاقان عباسی نے بہادری اور شجاعت سے جومقام بنایا ہے، وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خاموشی کی ذاتی وجوہات ہیں۔ اگر میں بولوں تو کیا میڈیا مجھے دکھائے گا؟ مجھے میڈیا پر دکھانے پر پابندی ہے۔ خوف کا یہ عالم ہے، لیکن میڈیا پر خود پابندی ہے، مجھے میڈیا سے ہمدردی ہے، میڈیا پر پہلے کبھی اتنا برا وقت نہیں آیا۔
مریم نوازکی جو تاریخ آرہی ہے تو تب تک آپریشن نہیں کرواؤں گا، جب تاریخ گزر جائے گی اور فیصلہ حق میں نہ آیا تو نوازشریف اپنا آپریشن کروا لیں گے۔ میاں صاحب نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں مریم نواز کے بغیر آپریشن نہیں کرواؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ والد تو اب کا ایک ہی ہوتا ہے، جتنے وہ میرے دوسرے بہن بھائیوں کے والد ہیں، اتنے ہی میرے والد ہیں، جتنا ان کو دکھ ہے اتنا مجھے بھی دکھ ہے۔
عدالت کے پاس میرے معاملات کا اختیار ہیں، عدالت جانتی ہے کہ مجھ پر جو مقدمات بنے سب پتا ہے، اگر مجھے عدالت نے جانے کی اجازت دی تو ٹھیک ورنہ میاں صاحب اپنا آپریشن کروا لیں گے۔ نوازشریف کی دل کی شریان 90 فیصد 
بند ہے۔ نوازشریف کی خواہش ہے کہ میری بیٹی میرے ساتھ ہوں، ان کی خواہش جائز بھی ہے اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں یہ بھی بتادیتی کہ ہم نے ہی کہا تھا کہ نوازشریف بیمار ہیں،یہ بھی لکھنا چاہیے کہ ہم نے نوازشریف کی بیماری سے متعلق پہلے جھوٹ بولا یا پھر اب جھوٹ بول رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ مجھے دو بار جیل میں ڈال کر ڈرا سکتا ہے، تو وہ جان لے کہ میرا جمہوریت، آئین وقانون کی بالادستی کیلئے پہلے سے بھی عزم مضبوط ہوا ہے۔ حکومت اقتدار میں رہ کرجتنی ایکسپوز ہوئی شاید باہر رہ کر ایسا نہ ہوتا۔ لیکن یہ بھی ٹھیک ہے حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی ملک کیلئے اتنی ہی نقصان دہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے میاں نوازشریف کے ساتھ عوام کی بہت زیادہ فکر ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے ان کو تکلیف ہو، اور ان کو باہر سے پاکستان واپس آنا پڑے ، دوسرا میں اپنی جماعت کی ہدایت پر چلتی ہوں، میری جماعت جب بھی کہے گی تو میں سامنے آکراپنا کردار ادا کروں گی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز جمہوریت میں جدوجہد کرنے میں ایک بڑا مقام رکھتی ہیں، مریم نواز کا انشاء اللہ آئندہ مستقبل میں بھی ایک بڑا مقام رہے گا۔
ہم مل کر جمہوریت اور ملک کیلئے کام کرتے رہیں گے، مسلم لیگ ن آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے سوال ہوتے رہے کہ مریم نواز کہاں ہیں؟ بولتی کیوں نہیں؟ مریم نواز نے سیاست اور ورکرز میں ایک مقام پایا ہے۔ جب بھی ملک وقوم کو ان کی ضرورت ہوگی عوام ان کو اپنے ساتھ پائیں گے۔

پیر، 2 مارچ، 2020

سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف کو جیل کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی ، بلاول بھٹو

سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف کو جیل کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی ، بلاول بھٹو
لاہور: سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف کو جیل کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف اس وقت لندن میں عمران خان کی انتقامی سیاست کی وجہ سے موجود ہیں۔ان کو کرپشن کی وجہ سے جیل نہیں بھیجا گیا۔اسی وجہ سے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں۔
نیب کے اوپر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ایک کالا قانون ہے جس کو اپنے انتقام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا جلد خاتمہ ہونا چاہیئے۔ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں صحافیوں اور میڈیا کا بہت اہم کردار ہے، ان پر حالات تنگ کر کے عمران خان نے آزادی صحافت کو ختم کر دیا ہے۔
ہمیں ایک ایسی تنظیم چاہیئے جو صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے، مگر عمران خان کے ہوتے ہوئے ایسا ممکن نہیں ہے۔حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جمہوریت کو ہماری عوام سے چھین لیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہماری عوام ہر گزرتے دن کے ساتھ غربت میں پھنستی جا رہی ہے۔اسی موقع پر نوازشریف کی جیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف اس وقت لندن میں عمران خان کی انتقامی سیاست کی وجہ سے موجود ہیں۔
ان کو کرپشن کی وجہ سے جیل نہیں بھیجا گیا۔اسی وجہ سے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں۔نیب کے اوپر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ایک کالا قانون ہے جس کو اپنے انتقام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا جلد خاتمہ ہونا چاہیئے۔ اس کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

بدھ، 29 جنوری، 2020

نوازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیا


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایک مرتبہ پھر سے ن لیگ میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ہیں ۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف منانے کی کافی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
چودھری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے کبھی ذاتی طور پر ن لیگ میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، اس حوالے سے جب رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چودھری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار نے عام انتخابات سے قبل ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث وہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے لیکن انہیں قومی اسمبلی کے حلقے میں شکست کا سامنا رہا جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر وہ کامیاب ہوئے تاہم اس کا حلف بھی تاحال انہوں نے نہیں لیاہے ۔

بدھ، 15 جنوری، 2020

”چودھری نثار اور نوازشریف کیخلاف سخت کارروائی کی جائے“ سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر


کراچی : سابق صدرپرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کامقدمہ بنانے پر نوازشریف ،چودھری نثار اوردیگر کیخلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکردی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تقرری کو غیرقانونی قراردے دیاہے ،لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نوازشریف کو واپس وطن لاکر سزاکو مکمل کروانے کاحکم دیاجائے،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کیخلاف بھی غیرآئینی اقدامات پر سخت فیصلہ دیا جائے ۔

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

نواز شریف نے نون لیگ کے ووٹ بیچ دیئے،اعتزاز احسن

نواز شریف نے نون لیگ کے ووٹ بیچ دیئے،اعتزاز احسن
لاہور:  شریف خاندان نے پیسے نہیں دیئے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ کسی کو این آر او نہیں دونگا،لیکن اب انہوں نے مدر آف این آر او کر دیا ہے۔مزیدبات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عوام کے ووٹ کو بیچ کر این آر او کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیسے نہیں دیئے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا ہے۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن کا اشارہ آرمی ایکٹ ترمیم کی جانب تھا جس میں نون لیگ کی جانب سے پہلے مخالفت لیکن بعد میں حمایت کا اعلا ن کر دیا گیا تھا۔اسی موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نون لیگ کے درمیان ووٹوں کے تبادلے پر این آر او ہوا ہے جس کے بعد آرمی ایکٹ ترمیم کا بل پاس کیا گیا ہے۔

جمعرات، 2 جنوری، 2020

ن لیگی قیادت چودھری نثار کےگھرجا کران سےمعافی مانگیں، سلیم صافی

 سینئر تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت چودھری نثار کے گھرجا کران سے معافی مانگیں، سب قائدین مریم نواز کی قیادت میں جا کرمعافی مانگیں، اگر چوہدری نثار کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جواب کی جارہی ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق نون لیگ کے فیصلے میں میاں نوازشریف اور مریم نواز پوری طرح شریک ہیں۔ گویا یہ اعتراف کرلیا گیا کہ شہباز شریف اور چودھری نثارکا بیانیہ درست اور مریم نواز وغیرہ کا غلط تھا۔ کیا وہ خوشامدی اب معافی مانگیں گے جنہوں نے باپ بیٹی کو پنگے لینے پر اکسایا؟ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مریم نواز صاحبہ کی قیادت میں چودھری نثارعلی خان کے گھرجا کران سے معافی مانگیں۔
ان کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی ، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ بعدازخرابی بیسیار تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جو اب نون لیگ کرنے لگی ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تمام معاملات پرخاموشی اختیار کرلی ہے، شہبازشریف نے نوازشریف کو مفاہمتی سیاست کیلئے قائل کرلیا ہے، سوال یہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کے پیچھے کیا ہے؟ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک مرحلے میں شہبازشریف لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
اب رانا ثناء اللہ فرمار ہے ہیں کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لگتا ہے رانا صاحب اپنی جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔ اصولی طور پر ان کی پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہی نہیں ہوا۔ مریم نواز نے تو ویسے ہی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ ن لیگ پرانی تنخواہ پر نوکری کرنے کیلئے تیار بیٹھی ہوئی تھی۔

منگل، 24 دسمبر، 2019

” ایک دن پرویزمشرف نے مجھے اور شہبازشریف کو کھانے پر بلایا، پھر کہنے لگے۔ ۔۔“چوہدری نثار کی پرانی ویڈیو وائرل، تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر

لاہور:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثاراحمد نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے انہیں اور شہباز شریف کو کہا تھا کہ اگر (اس وقت کے) وزیراعظم(نوازشریف) اجازت دیں تو الطاف حسین کو برطانیہ میں ختم کیاجاسکتا ہے۔
ضرور پڑھیں: مجھے سزا قبول ہے .....اگر مجھے پرویز مشرف کی سزا کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا ہے تو مجھے یہ سزا قبول ہے۔ احسن اقبال کی احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو

   چوہدری نثار نے اس ویڈیو میں بتایا کہ ایک دن پرویزمشرف نے مجھے اور شہبازشریف کو کھانے پر بلایا۔کھانے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو حقائق آئے ہیں ایجنسیوں کی طرف سے اس کے حوالے سے تو ایم کیو ایم ایک بہت بڑی مافیا ہے اور الطاف حسین اس کے سرغنہ ہیں،یہ ہمارے ملک کے مفاد میں نہیں ہے کہ آپ ان کو اس طرح چھٹی دیں،وہ اب برطانیہ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی کسر نہیں اٹھا رکھ رہے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی، اس لئے اگر وزیراعظم اجازت دیں تو ہم الطاف حسین کو برطانیہ میں ہی ختم کرسکتے ہیں۔

بدھ، 20 نومبر، 2019

امید ہے نوازشریف عدالتی فیصلے کےمطابق واپس آجائیں گے، عمران خان

امید ہے نوازشریف عدالتی فیصلے کےمطابق واپس آجائیں گے، عمران خان
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے نوازشریف عدالتی فیصلے کے مطابق واپس آجائیں گے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، انڈیمنٹی بانڈ کی شرط نوازشریف کی واپسی یقینی بنانے کیلئے تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں نوازشریف سے متعلق عدالتی حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انڈیمنٹی بانڈ کی شرط نوازشریف کی واپسی یقینی بنانے کیلئے تھی۔ امید ہے وہ عدالتی فیصلے کو مانیں گے اور صحت یاب ہوکر واپس آئیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 13 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر بھی کھل کرتنقید کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کو عوام نے مسترد کردیا، اپوزیشن اب 4 سال مزید انتظار کرے۔ اپوزیشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں، آزادی مارچ کو عوامی حمایت حاصل ہوتی تو 13 دن میں واپس نہ جاتے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو عوامی رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت آئی سی یو سے نکل کردرست سمت کی طرف چل پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو توانائی منصوبوں اور توانائی پالیسی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے متبادل توانائی پالیسی لانے پر توانائی ٹیم کی تعریف کی۔ پہلے توانائی کے نام پر لوٹ مار کی جارہی تھی۔ پرانی توانائی پالیسی کے تحت 17روپے فی یونٹ بجلی تیار کی جارہی تھی۔ اب نئے معاہدے میں 6 روپے 35 پیسے کیے گئے ہیں۔
قدرتی ذرائع ، سولر، ونڈ اور ہائیڈل توانائی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو خود مانیٹر اور کنٹرول کروں گا۔ ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں کہ اشیاء سستی ہوں اور کسانوں کو بھی فائدہ ہو۔ مصنوعی مہنگائی کی جڑ تک پہنچ گئے ہیں،سدباب کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ حکومتی معاشی ٹیم تاحال مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنے میں ناکام ہے۔ سبزیوں اور اشیائے ضروریہ عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کا بیان حوصلہ افزا ہے

منگل، 19 نومبر، 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے ائیرایمبولینس نے تقریباً ساڑھے 10 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری



لاہور  : سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا سے علامہ
 اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر پہنچے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔
قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔ قطر سے آنے والی ائیر ایمبولینس بھی ائیر پورٹ پہنچ چکی تھی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے، ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعہ ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچے ۔
نواز شریف،شہبازشریف ، ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابداللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کردیئے گئے جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ایئرویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی۔
حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کو مکمل کلیئرنس دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق نواز شریف کو صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے اور وہ اس دفعہ صرف عدالت کے احکامات دیکھا کر ملک سے باہر جا سکیں گے تاہم ان کا نام ای سی ایل میں رہے گا۔ نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایئرایمبولینس میں دو ڈاکٹرز، دوپیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی امداد کی سہولیات موجود ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے ہمراہ پانچ لوگ ائیر ایمبولینس میں روانہ ہوں گے جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدن، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نوا شریف دوہا کے راستے برطانیہ جائیں گے، ایئر بس اے 319-133LR A7MED کے زریعے سابق وزیراعظم کی روانگی ہوگی، نواز شریف شام ساڑھے چھ بجے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔

Former PM will depart for London, UK via Doha, Qatar in an Airbus A-319-133LR / A7-MED Air Ambulance managed by Qatar Airways at 10:00 AM PST.
ETA (HEATHROW/LHR): 06:30 PM GMT
Insha’Allah ..


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں