They are 100% FREE.

جمعرات، 2 جنوری، 2020

ن لیگی قیادت چودھری نثار کےگھرجا کران سےمعافی مانگیں، سلیم صافی

 سینئر تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت چودھری نثار کے گھرجا کران سے معافی مانگیں، سب قائدین مریم نواز کی قیادت میں جا کرمعافی مانگیں، اگر چوہدری نثار کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جواب کی جارہی ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق نون لیگ کے فیصلے میں میاں نوازشریف اور مریم نواز پوری طرح شریک ہیں۔ گویا یہ اعتراف کرلیا گیا کہ شہباز شریف اور چودھری نثارکا بیانیہ درست اور مریم نواز وغیرہ کا غلط تھا۔ کیا وہ خوشامدی اب معافی مانگیں گے جنہوں نے باپ بیٹی کو پنگے لینے پر اکسایا؟ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مریم نواز صاحبہ کی قیادت میں چودھری نثارعلی خان کے گھرجا کران سے معافی مانگیں۔
ان کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی ، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ بعدازخرابی بیسیار تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جو اب نون لیگ کرنے لگی ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تمام معاملات پرخاموشی اختیار کرلی ہے، شہبازشریف نے نوازشریف کو مفاہمتی سیاست کیلئے قائل کرلیا ہے، سوال یہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کے پیچھے کیا ہے؟ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک مرحلے میں شہبازشریف لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
اب رانا ثناء اللہ فرمار ہے ہیں کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لگتا ہے رانا صاحب اپنی جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔ اصولی طور پر ان کی پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہی نہیں ہوا۔ مریم نواز نے تو ویسے ہی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ ن لیگ پرانی تنخواہ پر نوکری کرنے کیلئے تیار بیٹھی ہوئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں