They are 100% FREE.

جمعرات، 30 جنوری، 2020

برطانوی صحافی کا چیلنج قبول ،شہبازشریف نے لندن کی عدالت میں مقدمہ دائرکر دیا

شہبازشریف کا برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف مقدمہ ..
اسلام آباد :  مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے لندن ہائیکورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ،اخبار کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا، ڈیلی میل نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے،خبر سے میری کردارکشی کی گئی۔انہوں نے آج یہاں لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے، میں نے خبار سے رجوع کیا۔
لیکن مجھے مناسب جواب نہیں دیا گیا جس پر میں نے لندن ہائیکورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ میرے وکلاء نے گزشتہ روز مقدمہ دائر کردیا ہے۔عدالت میں اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کا ہوجائے گا۔
لندن کی عدالت میں آپ کی سیاسی موت ہوجائے گی۔ میں ماؤں بہنوں ، نوجوانوں سے مخاطب ہوں کہ اگر میرے خلاف کرپشن تھی تو کیا میرے خلاف برطانوی اخبار میں اسٹوری چھپوائی جاتی؟پھر نیب میرے خلاف مقدمہ درج کرتی۔
جبکہ ڈیفیڈ کے حوالے سے مجھے تونیب کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ آپ کو چاہیے تھا ،عمران خان میرے خلاف یہ کیس کرتے، گندے نالے اور آشیانہ کا کیس نہ کرتے۔ آپ نے یہاں اسٹوری لگوا کے میری کردارکشی کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ویسے ڈلیور نہیں کرسکی جیسے ن لیگ نے کیا ہے۔ اس لیے عمران خان الزامات ، دروغ گوئی اور جھوٹ بول رہے ہیں، ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بعد عمران خان نیازی کے ساتھیوں کا یہ حال ہے کہ چور مچائے شور والا ہے۔
عمران خان عوام کی خدمت نہیں کررہے، برطانیہ نے تعلیم وصحت کے شعبوں میں پاکستان کی مدد کی، کیا اس طرح کی خبریں چھپوا کربین الاقوامی اداروں کو یہ کہا جارہا ہے کہ پاکستان کی مدد نہ کریں؟انہوں نے کہا کہ میں شہزاد اکبر کے بارے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ،شہزاداکبر نے من وعن عمران نیازی کی ہدایت پر عمل کیا۔میں نے آج تمام سوالات کے جوابات دے دیے۔مجھے گرانے کی کوشش میں پاکستان کو بدنام کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں