They are 100% FREE.

پیر، 20 جنوری، 2020

حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیر اعظم کے تجویز کردہ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا

حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیر اعظم کے تجویز کردہ نام پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد :حکومت اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق رائے ہوگیاہے ، سکندر سلطان راجہ کانام وزیر اعظم عمران خان نے تجویز کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔ حکومت اور اپوزیشن میں سکندر سلطان راجہ کے نام پر بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کیلئے اتفاق ہواہے ۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر بھی اتفاق رائے ہوگیاہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے نام تجویز کیے تھے۔ وزیر اعظم نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام تجویز کیے تھے جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کے خط کاجواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر محمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجویزکردیئے۔ شہباز شریف کی جانب سے خط کے متن میں کہاگیا تھا کہ بدقسمتی سے 25 نومبر سے جو عمل شروع کیا اس میں اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے،موجودہ حالات کے پیش نظرردوبدل کرکے نام دوبارہ بھیج رہے ہیں لیکن اب وزیر اعظم کی جانب سے تجویز کئے گئے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں