They are 100% FREE.

منگل، 21 جنوری، 2020

وزیراعظم ہٹا نہیں رہے تھے تو عثمان بزدار خود خیال کریں تگڑے ہوں یا گھر چلے جائیں: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

وزیراعظم ہٹا نہیں رہے تھے تو عثمان بزدار خود خیال کریں
اسلام آباد  : وزیراعظم ہٹا نہیں رہے تھے تو عثمان بزدار خود خیال کریں تگڑے ہوں یا گھر چلے جائیں، عثمان بزدار کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے صرف عمران خان ہی کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہٹا نہیں رہے تھے تو عثمان بزدار خود خیال کریں۔

انکا کہنا ہےکہ تگڑے ہوں یا گھر چلے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ عثمان بزدار کی ناکامی سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا، یہ بات چاہے فردوس عاشق اعوان کہیں یا کوئی اور۔ انکا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے صرف عمران خان ہی کام کر رہے ہیں۔
انکا مزید کہنا ہے کہ بات سبھی کرتے ہیں بس عمران خان کے پاس جا کر چھپ ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے گروپ سے ہیں، انکے بیان کے پیچھے جہانگیر ترین صاحب موجود ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی واضع رہے کہ جب شہریارآفریدی نے بیان دیا تھا تو انکے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں