They are 100% FREE.

اتوار، 12 جنوری، 2020

ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کا بھی اظہار تشویش ، حکومت کو مزید دھچکا پہنچنے کا اندیشہ

ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کا بھی اظہار تشویش ، حکومت کو مزید دھچکا پہنچنے کا اندیشہ
کراچی : ایم کیو ایم کی وفاقی وزارت سے علیحدگی کے بعد جی ڈی اے نے حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ، حکومتی نمائندو ں اور جی ڈی اے رہنماﺅں کے درمیان کافی دیر سے رابطہ نہیں ہوا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے بعد حکومت کے اہم اتحاد ی گر وپ جی ڈی اے کے رہنماﺅں نے نے بھی حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کی جانب سے حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاجا رہا ہے ۔ جی ڈی اے کے رہنماﺅں اور حکومتی نمائندوں کے درمیان کافی دیر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ۔
اس سے قبل ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے علیحدگی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم حکومت میں بیٹھنا اور ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا بہت سارے خدشات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے فائدہ ہی نہ ہو رہا ہو تو کابینہ میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں