They are 100% FREE.

پیر، 20 جنوری، 2020

سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں ہوں گی سعودی حکومت کا اعلان


سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں ہوں گی
لاہور : سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں ہوں گی، سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھنے کی اجازت ہوگی،اس عمل سے آمدن کو بڑھانے سمیت بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ایک طویل المدتی بحث کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں کروائی جائیں گی۔
بلکہ کاروباراور آمدن کو بڑھانے کیلئے چوبیس گھنٹے کمرشل سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ تاہم بہت سارے سعودی لوگ ابھی اس کشمکش میں ہیں کہ دکانیں بند کی جائیں یا نہ کی جائیں۔ مسلم ممالک میں سعودی عرب کے اس عمل کے حوالے سے تعریف کی جاتی تھی کہ سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں دکانیں بند کروا دی جاتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں