They are 100% FREE.

جمعہ، 24 جنوری، 2020

پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کا سب سے بڑا مائننگ فارم پکڑا گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کا سب سے بڑا مائننگ فارم پکڑا گیا

شانگلہ: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ڈیجیٹل کرنسی کا مائننگ فارم پکڑ اگیا جو ڈیجیٹل یا کرپٹو کرنسی بنا کر مختلف ویب سائٹس پر فروخت کی جا رہی تھی یا اس پر کمیشن لیاجارہا تھا اور اس سارے نیٹ ورک کو اوکاڑہ سے آن لائن کنٹرول کیا جارہا تھا۔بی بی سی کے مطابق مائننگ فارم چلانے والے دوافراد کو گرفتار بھی کیاگیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق لاہور جبکہ دوسرے کااوکاڑہ سے ہے۔
شانگلہ میں موجود کرپٹوکرنسی کے مائیننگ فارم میں ڈیجیٹل مشینیں نصب تھیں۔ اس میں ڈیجیٹل کرنسی یا کریپٹو کرنسی کے 65 یونٹس نصب تھے اور ہر یونٹ کے بارہ چینل تھے یعنی اس فارم سے 780 چینلز کام کر رہے تھے جن کے لیے درکار بجلی مقامی سطح پر نصب ٹربائن سے حاصل کی جا رہی تھی۔
یہ فارم شانگلہ کے ایک ایسے دیہی علاقے میں قائم کیا گیا تھا جو پہاڑوں میں گھرا ہوا تھا۔ اس مقام تک پہنچنے کے لیے تحقیقاتی ٹیم اور پولیس اہلکاروں کو پیدل جانا پڑا جہاں دو دو فٹ تک برف پڑی تھی۔اس مائیننگ فارم کے لیے سرد موسم کی ضرورت ہوتی ہے اور 220 وولٹ کی مکمل بجلی مستقل طور پر چاہیے ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ دیہی علاقہ ہے لیکن یہاں مقامی سطح پر بجلی کے ٹربائن نصب ہیں اور موسم یہاں سرد ہوتا ہے۔اہلکاروں نے بتایا کہ ملزمان ٹربائن اور بجلی فراہم کرنے والوں کو ماہانہ 90 ہزار روپے تک بل کی ادائیگی کرتے تھے۔اہلکاروں نے بتایا یہ مشینری تپش پیدا کرتی ہے حالانکہ باہر برف پڑی تھی لیکن اس پانچ مرلے کے مکان میں جہاں مشینری نصب تھی وہاں لوگوں کو پسینہ آرہا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں