They are 100% FREE.

بدھ، 8 جنوری، 2020

کئی عرصہ بعد مریم نواز کا پہلا ٹویٹ

کئی عرصہ بعد مریم نواز کا پہلا ٹویٹ
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر ٹویٹر پر بطور پروفائل فوٹو لگائی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کئی عرصے بعد خاموشی توڑ دی ہے،مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی ہے۔مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی بیماری کے وقت سے خاموش ہیں۔سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مریم نواز کی خاموشی پر کئی سوالات بھی اٹھائے گئے۔
کسی زمانے میں جارحانہ انداز اپنانے والی مریم نواز نے کسی بھی سوال پر خاموشی نہ توڑی تاہم گذشتہ روز مریم نواز نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب کئی عرصے بعد ان کے ٹویٹر نے حرکت کی۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کوئی بیان تو نہ دیا تاہم انہوں نے اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی،انہوں نے نواز شریف کی تصویر کو بطور پروفائل پکچر تبدیل کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں