
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
بدھ، 10 جون، 2020
جہاں ڈاکٹروں کو صحت کا تحفظ حاصل نہ ہو،وہاں مریضوں کا پرسان حال کون ہوگا،سینٹر سرا ج الحق

بدھ، 27 مئی، 2020
احتساب سے خوف زدہ نہیں،احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے،..، میرے اثاثوں کی تحقیقات بھی 71 سے ہونی چاہئیں...وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان

نیب کے حوالے سے اپنے اثاثہ جات کی تحقیقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اسمبلی فلور پر کہا تھا میں نے سیاست کو ہمیشہ خدمت سمجھ کر کیا،دامن صاف ہے ، میری تحقیقات تو 71 سے ہونی چاہئیں کیونکہ میدان سیاست میں ایک عرصہ گزر گیا ہے،انکا کہنا تھا کہ احتساب سے کوئی مبرا نہیں تمام کابینہ کے ممبران ،حکومتی ذمہ داران اعلیٰ سرکاری افسران اور اپوزیشن سے وابستہ افراد کو بھی احتساب ہونا چاہئے،ان کرپٹ لوگوں کو تو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے جنہوں نے اس ملک کو 35 سالوں سے لوٹا،انکا کہنا تھا کہ میں اس حق میں ہوں کی احتساب ایک مسلسل عمل ہے،جو ہر صورت جاری رہنا چاہئے،اور اس میں کسی قسم کی ترامیم بھی نہیں ہونی چاہئیں.
ضرور پڑھیں: ترنول ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید..کالعدم جماعت نے ذمہ داری قبول کر لی
انھوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو اس ملک کو سب سے بڑا نقصان ان دو نمبر کاروبار کرنے والوں نے پہنچایا ہے ،احتساب اکراس دی بورڈ جاری رہنا چاہئے، میرا دامن صاف ہے جس نے بھی میرے خلاف اس اشو کو اٹھایا ہے اسے کچھ حاصل ہونے والا نہیں،انکا کہنا تھا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، ٹیکسلا چوک تا فاروقیہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے میگا پروجیکٹ میں ایک ارب سے زائد رقم صرف ہوگی،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، واہ جنرل ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ دینے کے لئے کوشش جاری ہے،انکا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے لے کے لئے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے، تاکہ اس وبا سے جلد سب لوگ محفوظ رہیں، سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے معمولات زندگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
پیر، 18 مئی، 2020
وزیراعظم کے منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت سماھنی میں اعلیٰ نسل کی 12 ہفتہ عمر کے 6 مرغیوں /مرغوں کے سیٹ کی تقسیم / سپلائی کا باقاعدہ آغاز

ہفتہ، 16 مئی، 2020
ایشیائی ملک کمبوڈیا نے کرونا وائرس کو مکمل طور پر شکست دینے کا اعلان کر دیا

اتوار، 10 مئی، 2020
وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں شاپنگ مالز کے علاوہ پیر سے تمام مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک کیلئے کھلیں گی، مارکیٹیں ایس او پی کے تحت کھولی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری تاجروں پر ہوگی، سماجی فاصلے پر سختی اور خصوصی توجہ دینا ہوگی، اگر کیسز بڑھتے ہیں تو پھر مزید سخت فیصلے لینے پڑیں گے۔منگل، 21 اپریل، 2020
لاک ڈاون کے دوران لاہور میں شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات

منگل، 7 اپریل، 2020
بارہ کہو میں قرنطینہ کیے گئے تبلیغی جماعت کے تمام لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں: ڈی سی اسلام آباد

اور ایک بہت اچھی خبر یہ بھی ہے کی تبلیغی جماعت کے تمام لوگ جو بارہ کہو میں رکھے گئے تھے اب صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ سب کے ٹیسٹ نیگیٹیو آ چکے ہیں ۔ انشاء اللہ کل تک وہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ گھر جا سکیں گے ۔امید ہے کل تک بارہ کہو کھول دیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہ...

