They are 100% FREE.

بدھ، 27 مئی، 2020

ترنول ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید..کالعدم جماعت نے ذمہ داری قبول کر لی

اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
اسلام آباد: اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید، فائرنگ کا واقعہ رات 10 بجے کے قریب تھانہ ترنول سے 300 میٹر دور جی ٹی روڈ پر 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس ناکے پر پیش آیا، کالعدم جماعت نے ذمہ داری قبول کر لی. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ ترنول کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رات 10 بجے کے قریب تھانہ ترنول کی حدود میں واقعہ پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ ترنول سے ذرائع نے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں سے متعلق بتایا ہے کہ اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد اے ایس آئی محسن ظفر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ جاں بر نہ ہو سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جن کو ناکے پر روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ 
 
ڈپٹی کشمنر اسلام آباد نے افسوسناک واقعے کی تصدیق اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق کالعدم جماعت حزب الاحرار نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں