They are 100% FREE.

منگل، 30 اپریل، 2019

سام سنگ کے پہلے فولڈ ہوجانے والے سمارٹ فون میں بڑی خامی سامنے آگئی

سام سنگ کے پہلے فولڈ ہوجانے والے سمارٹ فون میں بڑی خامی سامنے آگئی
سیئول": سام سنگ نے حال ہی میں اپنا فولڈ ہو جانے والا سمارٹ فون متعارف کروایا تھا جو مارکیٹ میں آتے ہی ناکام ثابت ہوا ہے، کہ فولڈ کرنے سے اس کی سکرین ہی ٹوٹ جاتی ہے یا کام چھوڑ دیتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اب تک درجنوں صارفین جنہوں نے 2ہزار ڈالر (تقریباً 2لاکھ 83ہزار روپے)کی خطیر قیمت میں یہ فون خریدا، اس کے خراب ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر چکے ہیں۔ کئی صارفین نے ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں خرابی کی وجہ سے سکرین کا کچھ حصہ تو بالکل صاف ہو چکا ہے اور باقی بھی جھٹکے لے رہی ہے اور جل بجھ رہی ہے اور کچھ صارفین کے گلیکسی فولڈز کی سکرین سرے سے ہی تڑخ گئی۔
یہ ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں میں سی این بی سی کے صحافی ٹوڈ ہیزلٹن بھی شامل ہیں جنہوں نے گلیکسی فولڈ کی خراب سکرین کی ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ”میرے ایک ساتھی ورکر نے یہ گلیکسی فولڈ لیا اور صرف دو دن بعد ہی اس کی سکرین اب ایسی ہو گئی ہے۔ “مارکوئس براﺅنلی نامی ایک صارف نے یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس کے ہاتھ میں موجود گلیکسی فولڈ کی سکرین ایک سرے سے ٹوٹ چکی ہوتی ہے۔ ’ٹیکنالوجی نیوز سائٹ دی ورج‘ (The Verge)کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈائٹر بون کا گلیکسی فولڈ بھی خریدنے کے چند دن بعد ہی ٹوٹ گیا اور انہوں نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اپنے اس ٹوٹے ہوئے فون کی تصویر پوسٹ کی ہے اور فون پر اپنے ’ریویو‘ میں لکھا ہے کہ گلیکسی فولڈ کو مارکیٹ میں آتے ہی سکرین خراب ہونے اور اس کے ٹوٹ جانے کے مسائل کا سامنا ہے اور اس مسئلے کی سینکڑوں شکایات آ رہی ہیں۔

منصور حیات خان اور ملک تیمور مسعود اکبر کا وارڈ 6 میں گیس پائپ لائن کا افتتاح۔


ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان اور ملک تیمور مسعود اکبر پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے پی پی 20،حاجی امجد کشمیری وائز پریز یڈ ینٹ کینٹو نمنٹ واہ کینٹ ،صدر یوتھ ونگ پی پی 20 عثمان گل نے مسکین آباد واہ کینٹ وارڈ 6 میں دو کلو میٹر سے زائد گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا اس موقع پر پروفیسر زاہد اقبال، جنرل سیکرٹری راجہ طارق، فضل اکرم صاحب، حاجی منیر،امتیاز خان و دیگر عہدیداران ا ور معز ز ین علا قہ موجود تھے۔

Image may contain: 8 people, including Imran Abbas, people standing and indoor

پیر، 29 اپریل، 2019

ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر عمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

Image may contain: 3 people, people standing
ملک تیمور مسعود اکبر پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب و ممبر صوبائی پی پی 20 کو عمرہ کی ادائیگی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
عمرہ مبارک ہو  

سکیورٹی اداروں نے کس طرح پی ٹی ایم کے خلاف شواہد اکٹھے کئے ؟ رحیم اللہ یوسفزئی نے بتادیا

سکیورٹی اداروں نے کس طرح پی ٹی ایم کے خلاف شواہد اکٹھے کئے ؟ رحیم اللہ یوسفزئی نے بتادیا
اسلام آباد : تجزیہ کار حیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ فوج اور سکیورٹی کے اداروں نے اپنا ہوم ورک کیاہے اور بڑی مشکل سے شواہد اکٹھے کئے ہیں ، اب اس کا جواب توپی ٹی ایم کودینا پڑے گا ، اگر جواب نہیں دینگے تو پھر ان پر شک بڑھے گا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفز ئی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے پی ٹی ایم پر لگائے جانیوالے الزامات بہت سنگین ہے ، فوج نے سوالات رکھے ہیں اور اب جوابات کا انتظار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر کہ پی ٹی ایم کی طرف سے ان کا انکار کیا جائیگا اور وہ نہیں مانیں گے ، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ملک دشمن نہیں ہیں اور ہم کو باہر سے امدادنہیں ملتی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر اب فوج نے فیصلہ کر لیا ہے تو پھر اس معاملے کو آگے بڑھانا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج اور سکیورٹی کے اداروں نے اپنا ہوم ورک کیاہے اور بڑی مشکل سے شواہد اکٹھے کئے ہیں ، اب اس کا جواب توپی ٹی ایم کودینا پڑے گا ، اگر جواب نہیں دینگے تو پھر ان پر شک بڑھے گ

وزیراعظم عمران خان چند دنوں میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والے ہیں،

وزیراعظم عمران خان چند دنوں میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والے ہیں،
سیالکوٹ : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والے ہیں،وہ لوگ جو 30سال پاکستان کو گدھ کی طرح نوچتے رہے اور پاکستان کے خزانے لوٹ مار کے ذریعے باہر لے جاتے رہے، آج ان کے منہ سے عوامی ہمدردی کا بھاشن سن کر بہت عجیب لگتا ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کے لیے عطیہ خداوندی ہیںجو ایمانداری کے ساتھ پاکستانی عوام کے حالات بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کسی بے سہارہ کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سیالکوٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں،بالخصوص میڈیا کے مسائل وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پاکستا ن کا چوتھا ستون ہے ، جس قدر ہو سکا وہ میڈیا کو طاقت دینے کی کوشش کریں گی اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے میڈیا نمائندگان کی مشاورت سے کام کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے عوام پر احسان کیا ہے کہ حکومتی ترجمانی کی ذ مہ داری سیالکوٹ کی اس بیٹی کے سپرد کی ہے جو ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کے پاس وہ طاقت ہے جو پوری دنیا میں کسی کے پاس نہیں اور وہ ہمارے 63 فیصد نوجوان،جس پر اقوام عالم کو پاکستان کی اس خوبی پر ناز ہے۔
ًانہوں نے مزید کہا کہ چائنہ کے سربراہ نے ان سے ایک ملاقات میں پاکستان کی اس طاقت پر مبارکباد پیش کی ،پاکستان کی 63فیصد نوجوانوں کی آبادی حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئے گی، سیالکوٹ کے عوام نے جس والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا یہ ان کی ذات پر ایک قرض ہے جسے وہ اتارنے کی کوشش کریں گے ، اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی صدر عمر ڈار اور صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کی قابل فخر راہنما ہیںاور وہ وزیراعظم عمران خان کے نظریات کی ترویج واشاعت اور امنگوں کی حقیقی ترجمان ثابت ہوں گی۔

حکومت نے سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والے نئے حج کوٹہ کی قرعہ اندازی ہوگی، 16 ہزار نئے حج کوٹہ میں سے 60 فیصد سرکاری 40 فیصد نجی سکیم کے تحت جائیں گے، نئی حج قرعہ اندازی 9474 عازمین کےلئے ہوگی۔نئے کوٹہ میں سے 6316 عازمین نئے ٹور آپریٹرز کے تحت جائیں گے، بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو دوبارہ رقم جمع کرانے کےلئے چار دن کا وقت دیا جائے گاجبکہ بینکوں سے رقم نہ نکلوانے والے براہ راست قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

’’ ضرورت پڑی تو ہم ایٹم بم بھی استعمال کریں گے‘‘ پاک فوج کے ترجمان کا دبنگ اعلان

’’ ضرورت پڑی تو ہم ایٹم بم بھی استعمال کریں گے‘‘ پاک فوج کے ترجمان کا دبنگ اعلان
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے کہاہے کہ ایٹمی طاقت دراصل رکاوٹ کا ہتھیار ہے بہرحال اگر بھارت جارحیت کرتا ہے تو پاکستان اپنے دفاع میں ہر قسم کا ہتھیار استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور کا کہناتھا کہ بھارت میں الیکشن ہو رہے ہیں اور الیکنش میں بہت ساری باتیں ہوتی ہیں اور وہ بہت سی باتیں ہم نے سنیں بھی ، بھارتی آرمی چیف نے نیوکلیئر کی بات کی تو ہم نے کہا تھا کہ جس کے پاس یہ صلاحیت ہوتی ہے ، سمجھداری کی بات یہ ہے کہ وہ اس کو استعمال کرنے کی بات نہیں کرتا ،بھارت کہتاہے کہ ہم نے دیوالی پر ایٹم چلانے کیلئے نہیں رکھا ،تو آئیں ہم بھی تیا رہیں، جب ملکی دفاع کی بات ہو تو ہم ہر قسم کی صلاحیت استعمال کرسکتے ہیں ، اگر دل ہے تو بھارت اپنی صلاحیت آزما لے لیکن پہلے وہ نوشہرہ کی سٹرائیک اور 27 کو پاکستان کی سٹرائیک اپنے ذہن میں رکھے ۔
ان کا کہناتھا کہ پاک فوج 207 ملین پاکستانیوں کی سپورٹ کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے گی۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں ، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا گیا ، بھارتی لفظی اشتعال انگیزی کے باوجود ہم نے اس کا جواب نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو بھارت میزائل فائر کرنے کی تیار کر رہا تھا، بھارت اپنے میڈیا کو بتائے ہم نے کیا جواب دیا، اس رات ایل او سی پر کیا ہوا، ہماری فائر پلاٹون نے ا±ن کی گن پوزیشن کو کیسے نشانہ بنایا، کتنی گن پوزیشن شفٹ کرنا پڑیں، کتنے فوجی مارے گئے، یہ باتیں بھارت میڈیا کو بتائے۔

وزیراعظم عمران خان نے استعفے کی دھمکی دے دی

وزیراعظم عمران خان نے استعفے کی دھمکی دے دی

معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد  : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خانایک اجلاس میں تھے جب انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ یہ بات سُن کر وزیراعظم عمران خان کافی زیادہ اپ سیٹ ہو گئے تھے۔ اُس کے بعد اب خبر آئی کہ نواز شریف کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔
اس وقت بھی وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں تھے۔ نواز شریف کی ضمانت منظوری کی خبر کے بعد عمران خان زیادہ اپ سیٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا ایک ذاتی مؤقف بنا لیا ہے کہ انہوں نے نہ تو ان دونوں بھائیوں کو چھوڑنا ہے اور نہ ہی انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کرنی ہے۔ عمران خان کے اس مؤقف کی وجہ سے انہیں کافی دشواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار نہیں دوسری یا تیسری مرتبہ دھمکی بھی دے ڈالی ہے کہ اگر آپ نے میری بات نہیں ماننی اور جیسے میں چاہتا ہوں مجھے ویسے حکومت نہیں چلانے دینی تو ٹھیک ہے پھر آپ ہی حکومت چلا لیں۔ اس سے آگے میں کچھ نہیں بتا سکتا کہ انہوں نے کس کو کیا کہا ، البتہ انہوں نے دونوں بھائیوں کی ضمانت ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور دھمکی بھی دی ہے۔
بے شک عمران خان نے ناراضی کا اظہار بلا واسطہ یا بالواسطہ کیا ہے لیکن انہوں نے کیا ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جگہ بھی پیغام پہنچ گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ناراضی ظاہر کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی اور رمضان شوگر ملز کیسز میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ منگل کی صبح سپریم کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتے کے لیے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

تحریک انصاف کے متحرک رہنما سردار خطاب اعظم خان نے واہ کینٹ وارڈ نمبر3سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف کے متحرک رہنما سردار خطاب اعظم خان نے واہ کینٹ وارڈ نمبر3سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا.ان کا دعوی ہے کہ ان کو   متعدد برادریوں اور دھڑوں نے  بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے

 ان کا کہنا تھا کہ آنے والے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لونگا، ہمارے بزرگوں نے اس علاقہ کی بلاتفریق خدمت کی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمات کا تسلسل جاری رکھوں گا، . واضح رہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات حلقہ این اے63میں منصور حیات خان کی بھرپور انتخابی مہم چلائی اور انکی کامیابی میں بھی بنیادی کردار ادا کیا.
 سردار خطاب اعظم خان نے کہا کہ مجھے دوستوں اور متعدد برادریوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے،اور اسکا بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ میں کینٹ بورڈ واہ کے آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لوں میں نے دوست احباب سے طویل مشاورت کے بعد واہ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر3سے انتخابی عمل میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا،انھوں نے کہا کہ اہلیان وارڈ نمبر تین کے عوام کو مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرانا اور محنت کشوں کے مسائل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرنا میری اﺅلین ترجیحات ہیں،موجودہ حکومت عوام کی فلاح و وبہبود کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کر رہی ہے ،وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوام خوشحال ہونگے۔دوستوں کی محبتوں کا مشکور ہوں انشا اللہ انکی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور سعی کرونگا،

اسی حلقہ سے پی ٹی آئی کی جانب سے ادریس خان ڈی سی ، راجہ بلال ، شیر احمد عرف شیرا کے علاوہ بھی متعدد کارکنان پر تول رہے ہیں، سردار خطاب اعظم خان ملک تیمور مسعود اکبر کی انتہائی قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں 

جی ٹی روڈ ٹیکسلا ملک مارکیٹ میں المناک حادثہ ،دوران کام ڈمپر کا جیک اچانک نیچے گرنے سے دو نوجوان لقمہ اجل بن گئے

Related image

ٹیکسلا : ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر ڈمپرز کی نئی باڈیاں بنانے والی ورکشاپ میں المناک حادثہ پیش آیا.ڈمپر کی باڈی تیار کرنے والے دو نوجوان جیک اچانک نیچے گرنے سے   موقع پہ جان بحق ہو گئے،ا مرنے والوں کے لواحقین بھیموقع پہ پہنچ گئے تھے جنھوں نے قانونی کارروائی سے اجتناب کیا اور اس کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا اور مقدمہ کے اندراج .سے معذرت کر لی .

 تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ٹیکسلا ملک مارکیٹ جو کہ کابلی ماریکٹ کے عقب میں واقعہ ہے , میں اکیس بائیس سالہ دو نوجوان لال محمد اور نذر محمد جو کہ نوری کابلی کے شاگرد تھے ڈمپر کی باڈی تیار کر رہے تھے ، باڈی کو جیک کے زریعے اوپر اٹھایا ہوا تھا کہ چانک جیک کی خرابی کے باعث جیک ان کے اوپر آگرا جس سے دونوں نوجوان موقع پر ہلاک ہوگئے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، تفتیشی افسر ایس آئی ممتاز کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے لواحقین 
نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا،
 ڈمپرز کی باڈی بنانے والے استاد نوری اور ان کے عملہ کی بابت بتایا گیا ہے کہ سب افغانی ہیں ، لوگوں کا کہنا ہے کہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا جس سے دو انسانی جانیں ضائع ہوئیں ، نوجوانوں کی نعشیں ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئیں دونوں نوجوان نواب آباد گلبرگ کالونی اور ٹیکسلا میں رہائش پذیر تھے،

اتوار، 28 اپریل، 2019

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کےمعاہدے پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کےمعاہدے پر دستخط
پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ’ایم ایل ون‘ پر دستخط، جس کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے کا ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔
زیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔
نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے کراچی سے پشاور کے سفر کے دورانیے میں کمی واقع ہوگی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13 سال پہلے میں نے ہی اس منصوبے کی فزیبلٹی پر دستخط کیے تھے، منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا جس پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا ایکشن ....دو میڈیکل سٹور اور دو ھوٹل سیل

Image may contain: 1 person, sitting and indoor
اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا طارق عثمان کا ایکشن دو میڈیکل سٹور اور دو ھوٹل سیل ۔جس واہ کینٹ اسلم۔مارکیٹ کا معروف ہوٹل کیانی  ریسٹیورنٹ بھی شامل ہے ان کے ہمراہ کینٹ بورڈ کی ٹیم بھی موجود تھی
Image may contain: 1 person, standing
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.

News:      Tauqeer Riaz Utmanzai 

ہفتہ، 27 اپریل، 2019

خواجہ آصف نے اشاروں کنایوں میں تسلیم کر لیا کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں

خواجہ آصف نے اشاروں کنایوں میں تسلیم کر لیا کہ نواز شریف کے رشتہ دار ..
اسلام آباد: خواجہ آصف نے اشاروں کنایوں میں تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظمکے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے تویٹر پروگرام میں کہا ہے کہ سینئیر صحافی حامد میر نے اپنے پروگرام میں یہ نہیں کہا کہ نواز شریف خاندان کے کسی فرد نےعمران خان سے رابطہ کیا ہےاورحقیقت بھی یہی ھے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں عدالت سے انصاف ملنے کی امید ہے۔
ناہوں نے مزید کہا کہ اگر بقول میر صاحب شریف خاندان کے کس غیر سیاسی عزیز نے ذاتی حثیت میں رابطےکی کوشش کی ھے تو نواز شریف کی مرضی بغیرکی ہے اور نواز شریف اس سے قطعی طور لاعلم ہیں۔ حاامد میر نے کچھ دن پہلے وسیم بادامی کے شو میں کہا تھا کہ شریف خاندان اپنے ایک قریبی رشتہ دار کے ذریعے عمران خان سے رحم کی اپیلیں کررہا ہے اور معافیاں مانگ رہا ہے کہ انہیں ملک سے باہر جانے دیا جائے۔ اب اشاروں کنایوں میں خواجہ آصفنے تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں