They are 100% FREE.

جمعہ، 19 اپریل، 2019

بالاکوٹ فضائی حملے میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا، سشما سوراج

بالاکوٹ فضائی حملے میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا، سشما سوراج
راولپنڈی: باکوٹ حملے کے حوالے بھارتیوزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں بھارتی فضائی حملے میں کوئی پاکستانی شہری یا فوجی جاں بحق نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھارت لگاتار دعویٰ کرتا آرہا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں حملہ کر کے جیش محمد کے کیمپ کو تباہ کر دیا اور 300 سے زائد مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں تاہم اب سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی پاکستانی شہری یا فوجی جاں بحق نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ 14فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں نے پے لوڈ کرنے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں