They are 100% FREE.

اتوار، 21 اپریل، 2019

’ سب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟‘ چوہدری سرور کھل کر میدان میں آگئے، استعفیٰ کی دھمکی بھی دے دی


’ سب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟‘ چوہدری سرور کھل کر میدان میں آگئے، استعفیٰ کی دھمکی بھی دے دی
سلام آباد : گورنر پنجاب چوہدری سرور پارٹی معاملات پر کھل کر بول پڑے، کہتے ہیں کہ اگرسب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ اگر کسی نے انہیں ہٹانے کا سوچا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔
 ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ان کی یا وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے انہیں ہٹانے کا سوچا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ ان کا عثمان بزدار سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے، ’ چوہدری نثار کو اب اسمبلی میں آجانا چاہیے‘۔
انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ’ ٹیم میں اختلافات ہیں لیکن عمران خان پر سب متحد ہیں، سب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ ‘۔
چوہدری سرور نے واضح کیا کہ وزیر اعظم ان سے ناراض نہیں ہیں ، عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ فوراً مسائل ختم کردیں، حکومت کہیں نہیں جارہی، پانچ سال پورے کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں