They are 100% FREE.

اتوار، 14 اپریل، 2019

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے ن لیگ کی ”ایان علی “ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ مائیں بہنیں سب کی سانچی ہوتی ہیں لیکن خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے توتحقیقات توہونی ہیں، (ن)لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی۔
مائیں، بہنیں سب کی قابل احترام ہیں۔ نیب نوٹس بھجوا کر اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے۔ خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے ہیں پھر تحقیقات توہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگکی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ کرپشن اورلوٹ مارکے لیے جعلسازی کا طریقہ کار ایک جیسا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی کے جعلی اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔
کرپٹ لوگوں کے خلاف گھیراتنگ کرنے کیلئے ہرکسی کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک میںکرپشن کی بنیاد رکھی۔ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا گیا۔ فوادچوہدری نے کہا کہ 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ملک میں منی لانڈرنگ کومتعارف کرایا۔
اسحاق ڈارنےمنی لانڈرنگ کیلئے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ایف آئی اے نے5ہزارکے قریب اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے 32اکاؤنٹس سے اخراجات سامنے آئے۔ آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ سندھ کےعوام کا پیسہ آصف زرداری اینڈ کمپنی نے چرایا۔ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جوحدیبیہ میں تھا۔ حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نوازشریف تھے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پرویزمشرف دورمیں نوازشریف کواین آراودیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں