They are 100% FREE.

منگل، 16 اپریل، 2019

رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کی ناقابلِ یقین مثال قائم کر دی

رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کی ناقابلِ یقین مثال قائم کر دی
لاڑکانہ  :رکشہ ڈرائیو نے ایماندار کی مثال قائم کر دی۔رکشہ ڈرائیور نے سونے اور نوٹوں سے بھرا پرس خاتون کو واپس کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں ایک خاتون رکشے کے اندر اپنا پرس بھول گئی۔تاہم رکشہ ڈرائیور نے مال ہتھیانے کی بجائے ایمانداری کا مظاہرہ کیا۔رکشہ ڈرائیور نے رکشہ یونین کی مدد سے خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اوران کو پرس واپس لوٹا 
دیا،رکشہ ڈرائیور کے مطابق پرس میں 10 تولے سونا ڈیڑھ لاکھ نقدی تھی۔
خاتون کے اہل خانہ کو یقین نہ آیا کہ اتنی بڑی رقم کوئی کیسے واپس کر سکتا ہے۔جس کے بعد رکشہ ڈرائیور کو ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر20 ہزار کا انعام دیا گیا۔اس سے قبل پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی ایک لاکھ روپے ملنے پر اپنے اصل مالک کے حوالے کیے تھے۔
امتیاز نامی پولیس کانسٹیبل نے محکمہ پولیس کا نام فخر سے بلند کر دیا جسے سڑک سے ایک لاکھ روپے کی رقم ملی تو اس نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے مالک کو ڈھونڈ نکالا اور ایک لاکھ روپے کی رقم مالک کے حوالے کر دی۔
اسی طرح لاہور ائیرپورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے 40لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو واپس لوٹا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک ملازمہ نے چالیس لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا۔ زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے مسافر مشتاق انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں بھول گئے تھے۔
بیگ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کہ شمع نامی خاتون نے اپنے قبضے میں لیا اور لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مینجر کو آگاہ کیا۔مینجر نے مشتاق کی فیملی کو فون کے ذریعے سے ٹریس کیا اور چالیس لاکھ روپے مالیت سے بھرا زیورات کا بیگ واپس کر دیا۔مشتاق کی فیملی نے بیگ ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خاتون ملازم کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں