They are 100% FREE.

ہفتہ، 31 اگست، 2019

فواد چودھری کی محکمہ موسمیات سے پوچھ کریوم عاشورمحرم الحرام کی بتائی گئی تاریخ بھی درست ثابت ہوئی

فواد چودھری کی یوم عاشورمحرم الحرام کی تاریخ بھی درست ثابت ہوئی
لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے اسلامی کیلنڈر کے مطابق یوم عاشورمحرم الحرام کی تاریخ بھی درست ثابت ہوئی، فواد چودھری نے اعلان کیا تھا کہ یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی۔ جبکہ یوم عاشور کی تعطیل 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسلامی کیلنڈر کے تحت فواد چودھری نے عید الضحی کی طرح یوم عاشورکی تاریخ کا بھی قبل ازوقت اعلان کردیا تھا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی۔ جبکہ یوم عاشور کی تعطیل 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں یاد دہانی کروائی ہے کہ ان کی کہی ہوئی بات درست ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔ جبکہ اسی حساب سے یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قریباً دو ماہ قبل ہم نے عید کی تاریخ دے دی تھی، پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہئے عصر حاضر کے تقاضوں کو اپنا کر، علم اور آگاہی کے راستوں پر چل کر ہی منزل پر پہنچایا جا سکتا ہے۔ ریاست کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ مملکت پاکستان میں پسماندہ رویوں کی گنجائش نہیں ہو گی۔ واضح رہے اس سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی اسلامی کیلنڈر کے تحت 12 اگست کو عیدالضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے آج پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے، یکم محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا، ملک بھر میں 9 اور 10ستمبر کوعام تعطیل ہوگی۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔ بتایا گیا ہے کہ زونل کمیٹیوں نے چاند کی شہادتوں سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے۔ اسی طرح ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہورمیں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے17 منٹ ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان
لاہور: وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 63پیسے کمی کی گئی ہے،یکم ستمبر سے پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24پیسے ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے کمی کی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33 پیسے کم کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33 پیسے کم ہوکر127روپے 14پیسے کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 5روپے 63 پیسے کم کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر4 روپے 27 پیسے کمی کردی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت کا ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور پیٹرول کی قیمت میں4 روپی59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب پیٹرول 117 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 63 پیسے کم ہوکر اب 97 روپے 52 پیسے سے 91 روپے 89 پیسے کا ہوگا جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے کم ہو کر اب 103 روپے 94 پیسے کے بجائے نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے میں فروخت ہوگا اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔ تاہم وزارت خزانہ نے فردوس عاشق کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج یکم اگست کو کیا جائیگا۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری سطح پرمنرل واٹر تیار کرلیا

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری سطح پرمنرل واٹر تیار کرلیا

سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار، منرل واٹر پرصرف ایک روپے فی لیٹرخرچ آئے گا، منرل واٹر سرکاری اداروں میں دیا جائے گا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری

اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجینے سرکاری سطح پر منرل واٹر تیار کرلیا ہے، سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیارکی گئیں،سرکاری منرل واٹر پرصرف ایک روپے فی لیٹرخرچ آئے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔
سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیارکر لی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری منرل واٹر پرصرف ایک روپے فی لیٹرخرچ آئے گا، منرل واٹر سرکاری اداروں میں دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہاعلیٰ معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کروایا ہے۔ واضح رہے پاکستان میں منرل واٹر کے نام پر متعدد کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں، لوگ پیسے دے کر بھی غیرمعیاری منرل واٹر پینے پر مجبور ہیں۔
لیکن پہلی بار پاکستان میں سرکاری سطح پر منرل واٹر متعارف کروایا گیا ہے۔ یقیناً وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قابل تعریف اقدام ہے۔ وسری جانب وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔ فواد چوہدری نے پاکستان کانسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے۔پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا۔

فواد چوہدری کا موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان

فواد چوہدری کا موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔فواد چوہدری نے پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نےکہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی الودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے۔پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا۔

حکومت کی’خفیہ ایمنسٹی‘ سکیم، اس کے تحت اپنے دوستو ں کے اربوں روپے معاف کیے گئے؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

حکومت کی’خفیہ ایمنسٹی‘ سکیم، اس کے تحت کن لوگوں کے اربوں روپے معاف کیے گئے؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکرمحمد مالک نے  انکشاف کیاہے  کہ حکومت نے ایک آرڈیننس پاس کرکے چند کمپنیوں کو اربوں روپے معاف کردیے ہیں جو عوام سے ٹیکس کی صورت میں جمع کیے گئے تھے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں کب تک غریب لوگ قربانی دیتے رہیں گے؟ کیا کبھی کسی بڑے آدمی سے ٹیکس وصول کیا جائے گا؟محمد مالک نے اس صدارتی آرڈیننس کو’خفیہ ایمنسٹی‘ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ چند کاروباری کمپنیوں کو عوام سے وصول کیے گئے اربوں روپے معاف کر دیے گئے ہیں۔

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب شخص کے لیے سستی سے سستی سواری بھی مہنگی کر دی گئی

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
لاہور۔: پی ٹی آئی حکومت کو آئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر عوام کے لیے ریلیف کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔حکومت نے پہلے تین اور پھر چھے ماہ کا وقت مانگا تھا کہ مشکل وقت گزر جائے گا مگر ایک سال بیت جانے کے باوجود بھی عوام کا کوئی حال نہیں،آئے دن مہنگائی ایک قدم اور اوپر چڑھ جاتی ہے ا ور روزگار بھی نایاب ہوتا جا رہا ہے۔
مہنگائی کے پیش نظر کچھ ماہ قبل موٹرسائیکل اور کار کمپنیوں نے اپنی پراڈکٹ کی قیمتیں بڑھائی تھیں اور اب ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 سمیت دیگر ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا، اور ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2019ء سے شروع ہو گیا۔اٹلس ہونڈا کے نیشنل منیجر سیلز کی جانب سے موٹر سائیکل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہیجس کے مطابق کم سے کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 4 ہزار روپے تک قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اٹلس ہونڈا کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل جو پہلے 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب تھی اب صارفین کو 74 ہزار 900 روپے میں ملے گی جبکہ سی ڈی 70 ڈریم ایک ہزار روپے اضافے سے 78 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہونڈا پرائیڈر اور سی جی 125 کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کردیا گیا جبکہ سی جی 125 (سیلف اسپیشل) کی قیمت میں 4 ہزار روپے بڑھادی گئی جو اب صارفین کو ایک لاکھ 48 ہزار 900 روپے میں ملے گی۔ہونڈا کی سی بی 125 ایف 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 500 اور سی بی 150 ایف کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 500 کردی گئی ہے جبکہ ہونڈا سی بی 250 ایف کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

جمعہ، 30 اگست، 2019

اگر آصف زرداری کو کچھ ہواتو ۔۔۔“آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت کووارننگ دیدی

”اگر آصف زرداری کو کچھ ہواتو ۔۔۔“آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت کووارننگ دیدی
اسلام آباد :آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ، ڈاکٹروں نے مجھے بتایاہے کہ ہم پر بہت دباﺅ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف زردار ی کی پمز ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ اگر آصف زرداری کوکچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ، مجھے بتایا گیاہے کہ میرے والد کوزبر دستی جیل بھیج دیا گیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دل کی تین شریانیں بند ہیں اور ڈاکٹروں نے مجھے بتایا ہے کہ ہم پر بہت پریشر ہے اور ہم پر آصف زرداری کوجیل منتقل کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا تھا ۔ آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اس ملک کے واحد شہری اور سابق صدر ہیں جوملک سے بھاگے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا آصف زرداری کو حقوق نہ دیکر انسانی حقوق کی خلاف وزری کی جارہی ہے اور بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔
اس موقع شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج پمز ہسپتال میں کرفیولگایا گیا تھا ۔ ایک بیٹی کو باپ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، عدالت نے بھی بیٹی کواپنے باپ سے ملنے کی اجازت دی ہے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری کی حالت تشویشناک ہے ، ان کوابھی ہسپتال میں رہنا چاہئے  ۔

واہ کینٹ :کوہستان انکلیو میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈکیت 20 تولہ طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے کیش لے کر فرار


واہ کینٹ کے علاقہ کوہستان انکلیو سوسائٹی کے بنگلہ میں پانچ ڈاکو گھس گئے اور گھر میں موجود ایک خاتوں اور تین بچوں کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر ڈالا گھر کے کمروں کی الماریوں کے تالے توڑ کر 20 تولہ طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ڈاکو 40 منٹ تک موقع واردات پر موجود رہے واقعہ گزشتہ شام 5 سے 6 بجے کے درمیان ہوا ڈکیتی میں سفید رنگ کی کرولا گاڑی استعمال کی گئی واہ کینٹ کے علاقہ میں ایک ماہ کے اندر دوسری بڑی واردات ہے ڈکیتی سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ڈاکو باآسانی فرار ھونے میں کامیاب ہوئے کوہستان انکلیو سوسائٹی تمام سوسائٹیوں سے زیادہ محفوظ بتائی جاتی ہے
ڈکیتی کرنے والے پانچ افراد جن میں ایک کی عمر 50 سال جبکہ چار ڈاکوؤں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں تمام کےتمام پنجابی بولنے والے تھے متعلقہ تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ او ملک ساجد اطلاع ملتے ہی نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے شواہد اکھٹے کر کے اور موقع کا جائزہ لے کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔

شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، ہنگامی الرٹ جاری محکمہ موسمیات نے کراچی و دیگر 8 اضلاع میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

اب تک کی سب سے شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، ہنگامی ..
کراچی: اب تک کی سب سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، ہنگامی الرٹ جاری، محکمہ موسمیات نے کراچی و دیگر 8 اضلاع میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شہر قائد کراچی اور دیگر 8 اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
مون سون کا سلسلہ ان شہروں میں موجود ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث کراچی سمیت 8 اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کیجانب سے کراچی سمیتسندھ کے دیگر آٹھ اضلاع میں شدیدبارشوں/ اربن فلڈنگ کے خدشات کے تناظر میں سندھبھرمیں رین ایمرجینسی کے تحت پولیس کوآئندہ احکامات تک ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص ڈویژن میں کہیں کہیں (جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش)، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ہزارہ، قلات ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسلام آباد پولیس نے پاک فوج کے کمیشنڈ افسر کو گرفتار کرلیا، یہ دراصل کون تھا؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

اسلام آباد پولیس نے پاک فوج کے کمیشنڈ افسر کو گرفتار کرلیا، یہ دراصل کون تھا؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
اسلام آباد :  وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پاک فوج کا لیفٹیننٹ بتانے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے خود کو پاک فوج کا لیفٹیننٹ آفیسر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم حمیر اشرف کے قبضے سے مکمل آرمی یونیفارم ، پسٹل و زندہ روند معہ جعلی لائسنس بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کارروائی پر سبزی منڈی پولیس کو شاباش دی ہے۔

جمعرات، 29 اگست، 2019

کراچی میں موسلا دھار بارش، پانی میں ڈوبے شہر کے 400 فیڈرز ٹرپ، اکثر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل

کراچی میں موسلا دھار بارش، پانی میں ڈوبے شہر کے 400 فیڈرز ٹرپ، اکثر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث جل اور تھل ایک ہوگیا۔ بارش کے باعث ایک طرف جہاں پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے وہیں روشنیوں کا شہر روشنی سے بھی محروم ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات والے کہتے ہیں کہ جمعرات کو بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 صدر ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاﺅن ، نیو کراچی، ایف بی ایریا، ناظم آباد،ابو الحسن اصفہانی روڈ اور گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ہر طرف پانی ہی پانی بھرگیا۔
موسلا دھار بارش کے باعث گھارو گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جبکہ بارش کے باعث 400فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے جس کی وجہ سے آدھے سے زیادہ شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ گلستان جوہر، ناظم آباد، صفورا گوٹھ، گلشن اقبال، ملیر، گلزار ہجری، شاہ فیصل کالونی، گلشن حدید، کورنگی، لانڈھی ، محمود آباد، ایف بی ایریا گلشن معمار، احسن آباد، اورنگی ٹاﺅن اور بلدیہ ٹاﺅن سمیت دیگر علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
موسلا دھار بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے اور شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام ہے۔بارش اور شہر کی صورتحال دیکھتے ہوئے آل سندھ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو نجی سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو کراچی میں آندھی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ آندھی کے دوران ہواﺅں کی رفتار 63 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ بارش کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہے گا تاہم صبح سے دوپہر تک ہلکی بارش ہوگی۔ جمعرات کی شام کو کراچی میں بارش کا ایک اور سپیل داخل ہوگا اور بادل خوب گرجیں برسیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں