They are 100% FREE.

بدھ، 14 اگست، 2019

دنیا کے مشہور ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے ’سمارٹ بال‘ تیار کر لی گئی، اس میں نصب چپ کیا کر سکے گی؟ دلچسپ تفصیلات آپ کو بھی حیران کر دیں

دنیا کے مشہور ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے ’سمارٹ بال‘ تیار کر لی گئی، اس میں نصب چپ کیا کر سکے گی؟ دلچسپ تفصیلات آپ کو بھی حیران کر دیں
کینبرا :آسٹریلیا کے معروف ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ’بگ بیش‘ میں سمارٹ بال تیار کر لی گئی ہے جس میں مائیکرو چپ نصب کی جائے گی اور نئی ٹیکنالوجی سے لیس اس منفرد گیند کو آئندہ سیزن میں سامنے لایا جا سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق کرکٹ بال تیار کرنے والی معروف آسٹریلین کمپنی ’کوکا بورا‘ جلد سمارٹ گیند کی آزمائش کر کے اسے عالمی سطح پر قابل استعمال بنانا چاہتی ہے۔ سمارٹ بال میں نصب کی گئی چپ کی مدد سے گیند کرانے کی رفتار اور دیگر اعداد وشمار تو حاصل کئے جاسکیں گے مگر اس سے امپائرنگ اور ڈی آر ایس میں بھی مدد لی جا سکے گی اور اس کے علاوہ متنازع کیچز کے حوالے سے بھی مدد مل سکے گی۔
سابق آسٹریلین فاسٹ باﺅلر مائیکل کاسپرووچ کی زیرسربراہی قائم ایک فرم بھی کوکابورا کے ساتھ سمارٹ گیند کی تیاری میں پیش پیش ہے اور کمپنی اس کی جانچ کے اختتامی مراحل میں ہے جسے ابتدائی طور پر بگ بیش لیگ میں استعمال کے بعد مستقبل میں دنیا کی دیگر لیگز میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں