ضلع میرپور کا سب سے بڑا میرج ہال روپیال میرج ہال چکسواری پوری طرح زمین دوز ہو گیا تھوڑی دیر پہلے دیکھتے ہی دیکھتے اچانک پوری بلڈنگ زمین کے نیچے چلی گئی،خدشہ ھے کے کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیںلیکن ابھی کہا نہیں جا سکتا کے کتنے لوگ ملبے کے نیچے
یہ زخمی افراد بالائی منزل پر تھے اس وجہ سے معمولی زخمی ہوئے۔تاہم ابھی بھی 30 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کی بھاری نفری اور مقامی لوگ بھی موجود ہیں۔مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ملبے تلے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہیں تاہم وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ واقعے کی تفصیلات بتا سکیں۔بتایا گیا ہے کہ شادی ہال میں تعمیراتی کام جاری تھا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کا ری کنسٹرکشن کا کام جاری تھا اس دوران عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔