They are 100% FREE.

بدھ، 31 جولائی، 2019

حکومت نے ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی

حکومت نے ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد 17 اگست بروز ہفتہ کو کسی سرکاری ادارے میں تعطیل نہیں ہوگی

اسلام آباد :  حکومت نے ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد 17 اگست بروز ہفتہ کو کسی سرکاری ادارے میں تعطیل نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید الاضحی کے فوری بعد 17 اگست بروز ہفتہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہعید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد 17 اگست کو کسی بھی سرکاری ادارے میں تعطیل نہیں ہوگی۔
 ا..17اگست کو تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے، اور تمام ملازمین کو اپنی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے پرعزم، خوفزدہ ہو کر وفاداریاں تبدیل نہ کریں: قائدین


اسلام آباد : اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈٹ گئیں ، اسلام آباد میں ارکان سینیٹ اور قائدین نے میدان سجالیا، اپوزیشن ارکان نے صادق سنجرانی کو ہٹانے اور حاصل بزنجو کو لانے کے عزم کا اعادہ کیا 

اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کی جانب سے اپنے ارکان سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں نے ارکان سینیٹ کو وفاداریاں تبدیل نہ کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ آپ کو خوفزدہ کیا جائے گالیکن وفاداریاں تبدیل نہ کریں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹ ارکان سے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سے متعلق اپوزیشن کے فیصلے کو سراہتا ہوں، حاصل بزنجو کو نامزد کرکے ایک بار پھر چھوٹے صوبے کو موقع دیا جا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا وقار قومی اسمبلی میں نظر نہیں آتا، سینیٹ میں پارلیمان کا وقار بحال کریں گے اور حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ منتخب کروائیں گے۔ دباؤ ہوتا ہے لیکن آپ نے جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، سینیٹ میں ہم حکومت کامقابلہ کریں گے۔
جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، سینیٹ میں اپوزیشن کو بھاری اکثریت حاصل ہے، ارکان کا جمہوری حق ہے کہ وہ کس کو چیئرمین نامزد کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ ارکان کو کروڑوں روپے کا لالچ دیا جائے گا لیکن امید ہے کہ تمام ارکان اعتماد پر پورا اتریں گے کیونکہ وفاداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے

اقوام متحدہ نے افغانستان میں نیٹو کی شرمناک کارستانیوں کی رپورٹ جاری کردی


کابل : قوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے دوران نیٹو اور افغان فورسز نے عسکریت پسندوں کی نسبت زیادہ عام شہریوں کو ہلاک کیا ہے 
جرمن نیویز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں رواں برس اب تک نیٹو اور افغان فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد اس سے زائد ہے جو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے۔
اقوام متحدہ نے اس صورتحال کوچونکا دینے والی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں نیٹو اور افغان فورسز کے ہاتھوں مجموعی طور پر 717 عام شہری ہلاک ہوئے۔ بالکل اسی عرصے کے دوران طالبان اور داعش نے 531 شہری قتل کئے 

منگل، 30 جولائی، 2019

لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر گھمسان کی لڑائی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے

لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر گھمسان کی لڑائی، پاک فوج نے بھارتی ..

متعدد بھارتی فوجی بھی جہنم واصل کر دیے گئے، جوابی کاروائی بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے بعد کی گئی

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر گھمسان کی لڑائی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے، 3بھارتی فوجی بھی جہنم واصل کر دیے گئے، جوابی کاروائی بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے بعد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔
منگل کے روز بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال شدید فائرنگ کی جس میں بھاری توپ خانے کو بھی استعمال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھاری گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پاکستان کے 2شہری شہید ہو گئے۔
بھارت کی اس کاروائی کے بعد پاک فوج نے بھی فوری متحک ہو کر بھرپور جوابی کاروائی کی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارت فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
اس کاروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ آج صبح بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ اور اب پھر بھارتی دہشتگرد فوج نے وادی لیپا، دانا، جوڑا، شاردا، دھدنیال سیکٹر کو بھاری توپ خانے اور مارٹرز سے نشانہ بنایا جس کے بعد پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج نے وادی نیلم کی طرف جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔شاہراہ کو دھنی کے مقام پر عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات سے ہی بھاری توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہکر دیا تھا۔ آخری اطلاعات تک لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور بھارتی فوج اب تک شدید نقصان اٹھا چکی ہے۔

ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کی تھانہ ٹیکسلا کی کارکردگی بارے میں اہم پریس کانفرنس

Image may contain: 3 people

ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے تھانہ ٹیکسلا میں پولیس کی  کارکردگی بارے میں  اہم 
تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم سگا بھائی کو گرفتار کر لیاملزم نے وار چھرا کرکے اپنے بھائی کو قتل کیا اور بعدوقوعہ سے روپوش ہو گیا.
ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھرا برآمد کرلیا گیاپریس کانفرنس کی.
انہوں نے بتایا کہ تھانہ ٹیکسلا نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ کا سرغنہ ملزم عبدالغفار گرفتار کرلیا ہےگرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ویگو ڈالا بھی  برآمد.
ملزم سے تکنیکی بنیادوں پر ہمراہی ملزمان کی گرفتاری اور تاوان کی رقم کی برآمدگی کی  تفتیش جاری ہے
Image may contain: 7 people, people sitting
تھانہ صدرواہ پولیس نے 5 رکنی عدیل گینگ کے 5 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا.
ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں 5 پسٹل، 26 رو انڈ برآمد.ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ رقم 2 لاکھ 32 ہزار روپے اور مسروقہ 1 موٹرسائیکل بھی برآمد  کر لئے
تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کا  ملزم واجد خان بھی گرفتار کرلیا.دوران تفتیش ملزم نے واردات ہذا کا انکشاف کیا. جس سے مال مسروقہ طلا ئی زیورات  6 چوڑیاں، 2 بالیاں برآمد.
پریس کانفرنس کے دوران ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے کہا کہ عوام و الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیج ہے. اگر کسی کو پولیس افسران سے کوئی شکویت ہوتو آپ بغیر کسی ریفرنس یا سفارش کے میرے پاس تشریف لائیں.آپ کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں.
 پریس  بریفنگ : ترجمان راولپنڈی پولیس

کوئٹہ بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کوئٹہ بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی

شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، دھماکہ باچا خان چوک میں سٹی تھانے کے قریب ہوا

کوئٹہ : کوئٹہ بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 25زخمی، شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، دھماکہ باچا خان چوک میں سٹی تھانے کے قریب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے مشہور باچا خان چوک میں سٹی تھانے کے قریب ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ دھماکے کے باعث افسوسناک حد تک جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
وا قعہ میں 4 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی بھی ہوئی ہیں۔ دھماکے کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے فوری حرکت میں آتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک بم دھماکہ تھا جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ واقعے کے بعد کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

نیب لاہورکا شریف گروپ آف کمپنیز کے دفتر پر چھاپہ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا


لاہور: نیب لاہور کی ٹیم نے شریف گروپ آف کمپنیز کے دفتر پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد نیب لاہورکی ٹیم نے شریف گروپ آف کمپنیز کے دفتر پر چھاپہ مارااوردفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ذرائع کے مطابق ریکارڈ میں بے نامی کمپنیوں کی دستاویزات بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے چودھری شوگر ملز اور او ررمضان شوگرملزکا ریکا رتحویل میں لے لیا،نیب نے کارروائی میں حمزہ بورڈ،شریف فیڈزاوردیگر کمپنیوں کا ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا راولپنڈی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس اورقیمتی جانوں کے نقصان پرگہرے رنج و غم کا اظہار

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا راولپنڈی کے قریب پاک فوج ..
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے راولپنڈی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس اورقیمتی جانوں کے نقصان پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں اٴْنہوں نے شہادت پانے والوں کو بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمی ہوئے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا ہے۔

طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں میں لفٹیننٹ کرنل ثاقب، لفٹینٹ کرنل وسیم ، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اورحوالداررحمت شامل ہیں، آئی ایس پی آر

طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں میں لفٹیننٹ کرنل ثاقب، لفٹینٹ کرنل ..

طیارہ حادثہ کا افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے نواحی گاﺅں میں پیش آیا جس میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آرمی کا چھوٹے سائز کا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔ رات کے پچھلے پہر پیش آنے والے اس سانحہ میں مقامی آبادی کے 12افراد زخمی ہوئے جبکہ اتنے ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ آئی ایس پی آرکے مطابق طیارے پر سوار دو پائلٹ اور پانچ کریو ممبر شہید ہوئے ہیں جن میں لفٹیننٹ کرنل ثاقب،لفٹینٹ کرنل وسیم ،نائب صوبیدار افضل،حوالدار ابن امین اورحوالدار رحمت شامل ہیں۔
طیارہ گرتے ہی دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ گھر آگ کی لپیٹ میں آ گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد کے نواحی گاﺅںمیں گرنے والا چھوٹا جہاز پاک آرمی کا تھا جو کہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسے حادثہ پیش آ گیااور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچی تھیں جن میں آرمی کے دستے بھی شامل تھے۔
زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو آرمی کے ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مقامی ایمبولینس سروس پر بھی لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ لڑکھڑاتے ہوئے گرا اور اس پر کئی لائٹس بھی روشن تھیں۔ آگ لگنے والے گھروں کو ریسکیو کرتے ہوئے آگ بجھا دی گئی ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ علاقے کی بجلی منقطع کر دینے کی وجہ سے کافی حد تک ریسکیو ٹیموں کو مشکلات پیش آئی تھیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حادثے میں19افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ کئی زخمی بھی ابھی ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ تاہم جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور آگ بھی بجھا دی گئی ہے

مسلم لیگ ن ٹیکسلا کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج عبد السلام اور انکے بھائی ملک احسان پر تھانہ ٹیکسلا میں بجلی چوری کا مقدمہ درج

Image may contain: Malik Abdul Salam, sunglasses and closeup
 ملک عبد اسلام
ٹیکسلا محلہ پڑی بلدیہ ٹیکسلا کی بجلی چوری کا ڈراپ سین ۔مسلم لیگ ن اور کوہستان ہاوس کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج عبد السلام اور انکے بھائی ملک احسان پر  تھانہ ٹیکسلا میں الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت۔مقدمہ درج کر لیا گیا  ۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ مقدمہ اس لیے درج کیاگیا کہ آئیندہ چوری کرنے سے لوگ باز رہیں اور ادارے کی رٹ قائم رہے۔ملک عبدالسلام مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا انچارج بھی ہیں
دوسری طرف عبد السلام اور انکے بھائی ملک احسان کا مو قف ہے کہ یہ سیاسی انتقامی کاروای ہے  جس کوکچھ جانبدار صحافی بھائی بھی اپنے ذاتی ناراضی کی وجہ سے ہوا دے رہے ہیں 

راولپنڈی میں پاک فوج کا چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ،پائلٹ اور عملے سمیت 17 افراد شہید

اسلام آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
راولپنڈی:  بحریہ ٹاؤن فیز 7 کے نواحی گاؤں ججی میں پاک فوج  کا چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔  حٓاد ثے میں اعلیٰ  افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور  لیفٹیننٹ کرنل وسیم سمیت  17 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
 آئی ایس پی آر  کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ نواحی  گاؤں ججی  میں پاک فوج کا  چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔جس میں اعلیٰ افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، ںائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت سمیت 17  افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہیں۔ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔طیارہ گرنے سے 5 گھر تباہ ہو گئے اور کئی گھروں میں آ گ لگ گئی۔حادثے کے فوری بعد امدادی اداروں، پاک فوج کے جوانوں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ تباہ شدہ ملبے کے نیچے سے زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد کی میتوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ فائر بریگیڈ نے گھروں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

پیر، 29 جولائی، 2019

مولانا کی حکومت آ گئی تو عمران کی کیا حالت ہو گی، توبہ، توبہ: بلاول

مولانا کی حکومت آ گئی تو عمران کی کیا حالت ہو گی، توبہ، توبہ: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت آگئی تو عمران خان کی جو حالت ہونے والی ہے، توبہ، توبہ۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں اپنی ہمشیرہ آصفہ کے ہمراہ والد آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے آنے والے بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ نون کی حکومت آ گئی تو میں کیا کہہ سکتا ہوں، عمران خان کو دعا کرنی چاہیے کہ اب پیپلز پارٹی کی حکومت آئے، کیوں کہ ہم انتقام نہیں لیتے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا سامنا کرنا پیپلز پارٹی کے لیے نئی بات نہیں، ہم نے ایوب، ضياء اور مشرف کا سامنا کیا، پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ جولائی میں ملک بھر میں شاندار جلسے کیے گئے، عوام سلیکٹڈ حکومت اور نظام کو نہیں مانتے، پیپلز پارٹی نے کسی کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا۔

’’سانوں وی کھڈاؤ،نہیں تے کھیڈ مکاو ‘‘ مولانا فضل الرحمان کوملین کیوں پسند ہے ؟فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

اپنی شکست فاش اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔فائل فوٹو
اسلام آباد : مشیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا فضل ا لرحمن ملین میں کھیلتے رہے ، اس لئے ان کوملین پسند ہے ، مولانا ملین کی گردان کرتے ہیں ، اس کامطلب ہے کہ ان کے پاس ملین نہیں ، اسلام اور شعبدہ بازی کا کوئی تعلق نہیں ہے
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام جانناچاہتے ہیں کہ اکتوبر کی تاریخ مولانا کے دل کے قریب کیوں ہے ؟ مولانا فضل الرحمان سیاست کیلئے مذہب کا کارڈ استعمال کرناچاہتے ہیں ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان جن راہزنوں کاساتھ دے رہے ہیں ،عوام ان کوجانتے ہیں، رہبر اور رہزن کا چولی دامن کا ساتھ نہیں ہوسکتا۔ ہمیں جمہوریت کا درس دینے والے ٹولے نے سندھ میں جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیاہے ، سندھ میں حق کیلئے احتجاج کرنے پر سیاسی مخالفین پر تشدد کیا جاتا ہے ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے آج ریاست مدینہ کے خدو خال واضح کئے ہیں،وزیر اعظم نے اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے ۔ مولانا ملین میں کھیلتے رہے ، اس لئے ان کوملین پسند ہے ، مولانا ملین کی گردان کرتے ہیں ، اس کامطلب ہے کہ ان کے پاس ملین نہیں ، اسلام اور شعبدہ بازی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کوڈھال بناکر سیاست کررہے ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں