They are 100% FREE.

اتوار، 31 مارچ، 2019

رواں سال گرمیوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری

رواں سال گرمیوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری

بجلی کے ٹرانسفامرز پر لوڈ بڑھ جانے سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی، لوڈشیڈنگ صرف حکومت کی نااہلی سے ہوگی، عمرایوب میرا کلاس فیلو ہے، جو مرضی 

دعوے کرے مجھے پتا ہے۔سابق وزیر توانائی کی پریس کانفرنس

لاہور: سابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کے ٹرانسفامرز پر لوڈ بڑھ جانے سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف حکومت کی نااہلی سے ہوگی، عمرایوب میراکلاس فیلو ہے،جو مرضی دعوے کرے مجھے پتا ہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کا نظام تباہ کن حالات تک 
پہنچ چکا ہے۔
موجودہ حکومت نےایک میگاواٹ پیداوار کی بھی بنیاد نہیں رکھی۔ موجودہ حکومت کو بجلیکے مسائل کا واحد حل قیمت بڑھانا ہی ملا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ اس سارے معاملے کوہم مکمل طورپررد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرایوب میرا کلاس فیلو ہے،جو مرضی دعوے کرے مجھے اس کا سب پتا ہے۔
عمران خان کو بھی دعوے کرنے کی بڑی عادت ہے۔ اس کو بھی جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو باتیں کررہے تھے یہ لوگ بھی وہی باتیں کررہے ہیں لیکن ہمارے اور ان میں فرق یہ ہے کہ ان کا عملدرآمد صفر ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ رواں سال بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کے ٹرانسفامرز پر لوڈ بڑھ جانے سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف حکومت کی نااہلی سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس سسٹم کورد کیا تھا موجودہ حکومت نے اسی سسٹم کو قبول کرلیا۔
بجلی چوری روکنے کیلئے صوبوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا جا رہا۔ وفاقی حکومت نے آج تک کوئی پالیسی پیش نہیں کی۔ اویس لغاری نے کہا کہ وزارت سے ہٹنے کے بعد ایک کھلا خط لکھا تھا جو اخبارات میں بھی شائع ہوا۔ یہ خط ہماری حکومت کا ثبوت ہے کہ ہماری حکومت کی کون سی ترجیحات تھیں جن کو موجود حکومت چھوڑ چکی ہے۔ دوسری جانب موجودہ حکومت معاشی سسٹم کو بہتر کرنے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کو ختم کرنے سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کررہی ہے۔

حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر پٹرول بم گراد یا..تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا

اسلام آباد : حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر پٹرول بم گرا دیاہے ، پٹرول کی 
قیمت میں 6روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے 
اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6روپے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل کی قیمت میں 3، 3روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے اوگرا کی جانب سے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی۔ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویزدی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 50 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔

عمران خان کے اعلانات بس اعلانات ہی ہیں،سندھ کوایک روپیہ نہیں ملے گا،مصطفی کمال

عمران خان کے اعلانات بس اعلانات ہی ہیں،سندھ کوایک روپیہ نہیں ملے گا،مصطفی کمال

کراچی :  پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعلانات بس اعلانات ہی ہیں، صوبے کو 162 ارب میں سے ایک روپیہ نہیں ملے گا،کراچی کے لوگوں کوتسلی کیلئے لولی پاپ دیاگیا،وزیراعظم کراچی کے لوگوں کولولی پاپ دی کرچلے گئے۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعدسوچتاتھاتبدیلی آئےگی،سندھ کے حالات بہت مخدوش ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی میں وزیراعلیٰ کے بغیراجلاس کررہے تھے،وزیراعظم کوچاہیے تھاوزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے۔انہوں نے کہا کہ معاملات حل کرنے کے بجائے لڑائی کی جارہی ہے،کے فورمنصوبے پرابھی تک کام مکمل نہیں ہوا، ترقیاتی مفادمیں سندھ کوصرف بےوقوف بنایاجارہاہے۔
مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی منصوبے کے 162 ارب کہاں آئیں گے،کوئی تفصیل نہیں،دعویٰ کرتاہوں کراچی کیلئے رقم نہیں آئےگی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی اورحیدرآباد کے لوگوں کووفاق میں نوکریاں دیں،سندھی ہمارے بھائی ہیں پراردوبولنے والوں کوبھی انکاحق ملناچاہیے،شہری علاقوں کے لوگوں کونوکریاں تومل نہیں رہیں۔

مجھے بھارت سے خیر کی کوئی توقع نہیں،چوہدری نثار


عمران خان کا بھی بھارت کے بارے میں موقف نواز شریف جیسا ہو گیا ہے،سابق وزیر داخلہ

ٹیکسلا:  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان کا بھارت کے بارے میں موقف اور تھا لیکن اب انکا موقف بھی نوز شریف جیسا ہوتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے تو پاکستان تحریک انصاف کا بھارت کے حوالے سے کوئی موقف نظر ہی نہیں آرہا، عمران خان کو بھارت کے بارے میں فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک دن موقف اور ہوتا ہے اور دوسرے دن ان کا موقف اور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک صرف قرضوں پر چل رہا ہے اور عمران خان نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان جو مرضی کر لے ہونا وہی ہے جو حکم ایف اے ٹی ایف دے گا۔

انہوں نے تمام مسائل پر قومی اسمبلی میں بحث کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کو قومی اسمبلی میں ڈسکس کیا جانا چاہیے،اس وقت تمام ادارےعمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے انہیں سوچ سمجھ کر تمام فیصلے کرنا ہوں گے۔

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں بھارت کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت سے خیر کی کوئی 
توقع نہیں کی جا سکتی اس لیے ہمیںبھارت کی جانب سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔



       
                                
    

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں