They are 100% FREE.

منگل، 26 مارچ، 2019

وزیر صحت عامر کیانی اور ادویہ کمپنیوں میں گٹھ جوڑکا انکشاف

وزیر صحت عامر کیانی اور ادویہ کمپنیوں میں گٹھ جوڑکا انکشا

اسلام آباد : وزیر صحت عامر کیانی اور ادویات بنانے والی کمپنیوں میں گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے ، حکومت نے فاقی وزیر صحت کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ملک بھر میں دواوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سےوزیراعظم عامر کیانی سے سخت ناخوش ہیں۔ وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی، تاہم وزیر صحت کی نااہلی کے باعث ادویات بنانے والی کمپنیوں نے یہ اضافہ 100 فیصد کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو ایک رپورٹ دی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر صحت عامر کیانی اور ادویات بنانے والی کمپنیوں کا گٹھ جوڑ ہے، جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں یکدم ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر صحت عامر کیانی اپنی وزارت کے معاملات سے زیادہ اپنے ذاتی کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں،رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ عامر کیانی کو فوری طور پر وزارت سے الگ کر کے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے ، وزیراعظم عمران خان نے عامر کیانی سے وزیر صحت کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومتی سطح سے تاحال کسی قسم کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں