They are 100% FREE.

منگل، 12 مارچ، 2019

لاہور ایئرپورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی نئی مثال قائم کردی

 لاہور ایئرپورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی نئی مثال قائم کردی

لاہور: لاہور ایئرپورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو واپس لوٹا دیا۔
ایکسپریس نیوز  کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک ملازمہ نے 40 لاکھ روپے مالیت کا زیورات سے بھرا بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا۔ زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے مسافر مشتاق انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں بھول گئے تھے۔بیگ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شمع نامی خاتون ملازم نے اپنے قبضے میں لیا اور لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کردیا۔
مینجر نے مشتاق کی فیملی کو فون کے ذریعے ٹریس کیا اور 40 لاکھ روپے مالیت سے بھرا زیورات کا بیگ واپس کردیا مشتاق کی فیملی نے بیگ ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خاتون ملازم کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں