They are 100% FREE.

پیر، 11 مارچ، 2019

نواز شریف یا زرداری بھارتی پائلٹ کو رہا کرتے تو ان کو مودی کا یار کہا جاتا، نواز شریف کو معالج تک رسائی نہ دینا حکومتی انتقام ہے:مولانا فضل الرحمن


ملتان: متحدہ مجلس عمل اور  جمیعت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ریاستی سطح پر تمام اقدامات آئین سے ماورا ہو رہے ہیں، نواز شریف کو ان کے معالج تک رسائی نہ دینا حکومتی انتقام ہے،خواتین کے عالمی دن کے موقع پرجس تہذیب کا مظاہرہ کیا گیا اس سے ہم نے یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ لائن کو چھورہا ہے، اپوزیشن کا اکٹھا ہونا بہتر ہے،امریکہ کے ساتھ طالبان کے مذاکرات میں ہمارا کوئی رول نہیں ہے۔
مدرسہ قاسم العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارت شکست کھا چکا ہے ،مودی اپنے عزائم کو حاصل کرنے کے لئے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کررہا ہے، نواز شریف یا زرداری بھارتی پائلٹ کو رہا کرتے تو ان کا مودی کا یار کہا جاتا ،بھارتی پائلٹ کو رہا کرکے ہم نے اسے خیر سگالی کا نام دے دیا جبکہ بدلے میں بھارت کا جواب پوری قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ  اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ کی لائن کو چھورہا ہے ، جعلی الیکشن سے آنے والے قوم کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے توہین کی، جب اس حوالے سے اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی تو ہماری قرارداد کو پیش نہیں کرنے دیا گیالیکن اگر ہندو مذہب کی توہین کی جائے تو وزیر کو اس کے عہدے سے فارغ کردیا جاتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں