They are 100% FREE.

ہفتہ، 16 مارچ، 2019

کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث دہشت گرد کو روکنے والا نوجوان پاکستانی نکلا

کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث دہشت گرد کو روکنے والا نوجوان پاکستانی نکلا

کرائسٹ چرچ : بہادر نوجوان نے کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث دہشت گرد کا ایک اور مسجد پر حملہ ناکام بنا دیا، عینی شاہد کے مطابق ایک بہادر نوجوان نے موت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گرد پر چھلانگ لگا کر اس کی بندوق چھین لی تھی، بعد ازاں دہشت گرد اپنے ساتھیوں کیساتھ فرار ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر ہونے والے حملے سے متعلق مزید 
تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ضرور پڑھیں  لیپ ٹاپ کرپشن کیس ، پنجاب حکومت نے شہبازشریف پر لگے الزامات بے بنیاد قرار دیدیئے 
ایک عینی شاہد کے مطابق دہشت گرد جب ایک مسجد میں قتل عام کرنے کے بعد جب دوسری مسجد میں قتل عام کیلئے پہنچا تو وہاں اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دہشت گرد نے دوسری مسجد میں گھستے ہی فائرنگ شروع کردی تھی۔ تاہم ایک نوجوان نے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گرد پر چھلانگ لگا دی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان پاکستانی تھا اور اس کا نام نعیم ہے۔
نوجوان نعیم نے دہشت گرد کو قابو میں کرتے ہوئے اس سے اس کی بندوق چھین لی تھی۔ بندوق چھن جانے کے بعد دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگیا۔ نوجوان نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہوگیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نعیم کو بھی گولیاں لگی تھیں تاہم وہ پھر بھی دہشت گرد کے سامنے آہنی دیوار بن گیا اور پھر اسے فرار ہونے پر بھی مجبور کر دیا۔
اگر نعیم ہمت نہ دکھاتا تو شہادتوں میں مزید اور ہولناک اضافہ ہو سکتا تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، مسلح شخص نماز جمعہ کے بعد مسجد میں داخل ہوا اور خود کار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور نے کئی بار گن ری لوڈ کی اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کرتا رہا۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اس دوران ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے ویڈیو بناتا رہا اور انٹرنیٹ پر براہ راست دکھاتا رہا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آڈرن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کا سیاہ ترین دن قرار دیا اور کہا مسجد پر فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی ہے۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ حکام نے آج کے دن کرائسٹ چرچ پر سفر کی پابندی لگا دی جبکہ لوگوں کو مساجد سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہر میں گرجا گھروں اور سکول بند کر کے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں