They are 100% FREE.

جمعرات، 28 مارچ، 2019

وزیر اعظم نے “غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح‌ کر دیا، 80 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ” غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح کردیا، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام “احساس اورکفالت” رکھا گیا ہے، پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ  ثانیہ نشتر کو یہ دستاویز تیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس پروگرام پر عمل در آمد کے لئے جہاد کریں گے.
انھوں‌ نے کہا کہ غربت مٹاؤ پروگرام انسانیت کے راستے پر چلنے کی پہلی کوشش ہے، انسانیت کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے، چین کی ہرپالیسی میں غربت کے خاتمے کا وژن ہے.
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 38 ڈی کہتا ہے کہ عوام کو تمام سہولتیں فراہم کرنی ہیں، غربت مٹاؤ پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کررہے ہیں، غریبوں کی مددکرنے والےتمام اداروں کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گے، غریبوں کی مدد کرنے والے اداروں کا ڈیٹا بیس دسمبر تک مکمل کرلیں گے، تفصیلات سے مکمل طورپر پتا چلے گا کہاں کتنے غریب لوگ موجود ہیں.
وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنے والے اداروں کو ایک منسٹری کے نیچے لائیں گے، ملک کی تحصیلوں میں 500 ڈیجٹل حب بنا رہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ حکومت تحفظ پروگرام کے ذریعے لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرے گی، کسی بھی شیلٹر ہوم میں حکومت کا پیسہ خرچ نہیں ہورہا، شیلٹر ہوم میں لوگ خود آ کر پیسہ فراہم کر رہے ہیں، بیت المال 4 سال میں 10 ہزار یتیم بچوں کے لئے سوئٹ ہومز بنائے گا، اگلے 4 سال میں 33لاکھ لوگوں کی مدد کی جائے گی، انصاف انشورنس میں 33ارب روپے اضافہ کردیا ہے ، جنہیں انصاف کارڈ نہیں ملےگا، انھیں غربت مٹاؤ پروگرام میں لائیں گے، کلین اورگرین پاکستان مہم میں سیورج کے مسائل دور کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں ملٹی سیکٹوریل نیوٹریشن باڈی بنائیں گے، پنجاب میں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے فوڈ انسپکٹرز کو بھیجا، افسوس ہے 75 فیصد کھلا دودھ پینے کے قابل نہیں ہے، بچوں کو جو کھلا دودھ دیاجارہا ہے، وہ حقیقی اجزا کے بغیر تھا،  کاروبار کے لیے دیہی خواتین کو بکریاں ،دیسی مرغیاں دی جائیں گی، خوردنی تیل کی کمپنیوں سے کسانوں کے لئے بیج لیں گے، بدقسمتی سے پاکستان میں معذور افراد کو بےحسی کا سامنا ہے ، معذور اور خصوصی افراد کے لئے 20 مراکز کھولے جائیں گے، بیرون ملک محنت کشوں کو گھر واپسی کے لئے رعایتی ٹکٹس فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاسود قرضےدینےکےلئے 5ارب روپے مختص کردیئے، ای اوبی آئی کی پنشن 5200سےبڑھا کر 6500کررہے ہیں، ای اوبی آئی پنشن میں کرپشن روکنے کےلئے بائیومیٹرک سسٹم ہوگا، فشری کےشعبے میں آگے بڑھنے کے لئے چینی ماہرین کی مدد لےرہے ہیں، محنت کش اور مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گے، ہم ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹاسک دیں گے، آن لائن سسٹم کے ذریعے لوگوں کے لئے ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے، عوام کو ہنر سکھانے کے لئے 25ارب روپے مختص کئے ہیں، 40مائیکروفنانس انسٹی ٹیوشنز کے پاس 400ارب روپے ہیں، کمرشل بینکس کومائیکروفنانس انسٹی ٹیوشنزکوپیسہ دینے کے لئے کہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں