They are 100% FREE.

اتوار، 24 مارچ، 2019

میڈیا کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے جیسا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ :تجزیہ کارسلیم صافی کی رائے

میڈیا کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے جیسا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ :تجزیہ کارسلیم صافی کی رائے

اسلام آباد : معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے نئے پاکستان میں میڈیا کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کو بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روارکھے جانیوالے سلوک کے مشابہ قرار دیدیا۔
جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا ہے کہ فوادچودھری کے نئے پاکستان میں میڈیا کی وہ حالت ہوگئی ہے جو ہندوستان میں مسلمانوں کی ہے ۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرمصدق ملک ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھراور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری بطور مہمان شریک تھے جب سلیم صافی نے بریک پر جانے سے قبل کہا کہ فوادچودھری کے نئے پاکستان میں میڈیا کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے جیسا ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہاہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں