They are 100% FREE.

منگل، 12 مارچ، 2019

حکومت اپنے دوسرے وعدوں کی طرح بے لاگ احتساب کا وعدہ بھی بھول چکی:سینیٹر سراج الحق

حکومت اپنے دوسرے وعدوں کی طرح بے لاگ احتساب کا وعدہ بھی بھول چکی:سینیٹر سراج الحق
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے دوسرے وعدوں کی طرح بے لاگ احتساب کا وعدہ بھی بھول چکی ہے،احتساب کے عمل کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہاہے تاکہ لٹیروں کو بچ نکلنے کا موقع مل سکے،احتساب کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے پر پوری قوم کو افسوس ہے،لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ احتساب کے نتیجے میں لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی توغربت اور مہنگائی سے جان چھوٹے گی مگر موجودہ صورتحال نے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے،نیب کے پاس کرپشن کے 150میگا سکینڈلز پڑے ہیں مگر ان پر کوئی ہاتھ ڈالنے والا نہیں،پانامہ کے 436ملزموں کو کیوں نہیں پوچھا جارہا؟۔
سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ بھرپور اور بے لاگ احتساب کے بغیر ملک کو کلین اور کرپشن فری پاکستان نہیں بنایا جاسکتا،موجودہ حکومت میں  بھی وہی لوگ بیٹھے ہیں جو سابقہ حکومتوں میں رہے ہیں،یہ لوگ خود بھی ظلم و جبر اور استحصالی نظام کی پیداوار ہیں اور اسی نظام کو قائم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم چاہتی تھی کہ ایک صاف شفاف اور غیرجانبدار احتساب کا نظام ہو جس سے کوئی مجرم بچ نہ سکے لیکن حکومت نے اس پورے نظام کو گردوغبار کی نذر کردیا ہے،جس سے  بڑے چورو ں کو نہ صرف بچ نکلنے کا موقع مل گیاہے بلکہ بہت سوں کو تو عوام کے سامنے اپنی مظلومیت پیش کرنے کا موقع مہیا کردیا گیا ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک پڑی ہوئی 375ارب ڈالر سے زائد کی خطیر دولت واپس لانے کی طرف تو کوئی توجہ نہیں دی اور اب تک دوست ممالک سے امداد اور آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہی ہے،اگر حکومت لوٹی گئی قومی دولت کا ایک تہائی بھی واپس لانے میں کامیاب ہوجاتی تو اسے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے اور آئی ایم ایف سے ذلت آمیز شرائط پر قرض لینے کی ضرورت نہ پڑتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کو بھی قوم کے سامنے پیش نہیں کیا۔جس طرح سابقہ حکمران آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے تھے اسی طرح موجودہ حکومت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سات ماہ کے اندر ہی نئی حکومت کی نااہلی اور ناتجربہ کاری نے عوام کو مایوس کردی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں