They are 100% FREE.

جمعرات، 28 مارچ، 2019

ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ

ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیا پیسفک گروپ وفد نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔ وفد نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔وفد نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر پاکستانی حکام نے منی لانڈ رنگ روکنے کیلئے حالیہ حکومتی اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفد کو کالعدم تنظیموں کے خلاف حالیہ بھرپور کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔ مذاکرات میں دوسری میوچل ایولیشن رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ایشیا پیسفک گروپ پاکستان کی رپورٹ سالانہ اجلاس میں پیش کرے گا جس کا انعقاد اگست میں متوقع ہے۔ رپورٹ موجودہ حالت میں پیش کی گئی تو پاکستان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔گروپ کے 9رکنی وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں