They are 100% FREE.

منگل، 19 مارچ، 2019

نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری کھول دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب راولپنڈی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری کھول دی۔
ہم نیوز نے قومی احتساب بیورو (نیب)  کے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ  ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف وزیر اعظم کا جہاز استعمال کرنے کی شکایت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر وزیر اعظم کا جہاز استعمال کرنے کا الزام ہے جب کہ تحقیقات کے لیے نیب راولپنڈی کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعظم ہاؤس سے جہاز کے استعمال سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا ہے  جس کے لیے نیب نے وزیر اعظم کے سیکرٹری اعظم خان کو خط بھی ارسال کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں