They are 100% FREE.

منگل، 26 مارچ، 2019

مقبوصہ کشمیر میں کالج کے طلبہ نے بھارتی فوج کو بھاگ جانے پر مجبور کردیا

مقبوصہ کشمیر میں کالج کے طلبہ نے بھارتی فوج کو بھاگ جانے پر مجبور کردیا
سرینگر : مقبوصہ کشمیر میں بانڈی پور ہ کے کالج میں قابض بھارتی فوج کی موجودگی پر کشمیر طلبہ کا شہید احتجاج ، ”واپس جاﺅ “اور” ہم پاکستانی ہیں“ کہ فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ،انتظامیہ فوج کو کالج سے نکالنے پر مجبور ہوگئی ۔
کشمیر میڈیاکے مطابق بانڈی پورہ کے کالج میں ریاستی دہشت گردبھارتی فوج کی موجودگی پر کشمیر ی طلبہ بپھر گئے اور شدیداحتجاج کرنا شروع کردیا ، اس موقع پر طلبہ ”واپس جاﺅ“ اور ”ہم پاکستانی ہیں“ کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔
کالج میں قابض بھارتی فوج کے اشتراک سے ایک یوتھ ملن پروگرام کاانعقاد کیا گیا تھا ، اس پروگرام میں کالج انتظامیہ کی طرف سے بھارتی فوجی افسران ، پولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران کوبھی مدعو کیا گیاتھا ، کالج میں موجود جب طلباءاور طالبات نے کالج کے احاطے میں قابض فوج کودیکھا تو غصے میں آگئے اور نعرے باز ی شروع کردی،مشتعل طلبہ پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے بلندکرنے لگے ،اس موقع پر طلبہ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔انتظامیہ نے حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے بھارتی فو ج کو کالج سے باہر کردیا بعدمیں کالج کے منتظمین نے طلبہ کو سمجھا بجھا کراحتجاج رکوایا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں