
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔نیپرا کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں کل 6 ارب 68 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس پر لاگت 32 ارب 61 کروڑ رہی۔درخواست میں بتایا کہ فروری میں کوئلے پر 17.46 فیصد، فرنس آئل پر 1.68 فیصد، گیس سے 23.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست کے مطابق فروری کیلئے فی یونٹ بجلی فیول لاگت کا اوسط تخمینہ 3.97 روپے تھا اور بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ اوسط لاگت 5 روپے 20 پیسے رہی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں