They are 100% FREE.

اتوار، 24 مارچ، 2019

ملی نغمہ ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ گانے والی گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں

ڈھاکا( ٹیکسیلا نیوز)سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کر گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
”سوہنی دھرتی اللہ رکھے“ اور”جیوے جیوے پاکستان“ جیسے شہرہ آفاق ملی نغمے گانے والی مقبول ترین گلوکارہ شہناز بیگم 67 سال کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کرگئیں۔گلوکارہ شہناز بیگم کا انتقال ہفتے کی رات ڈھاکا کے علاقے باریدھارہ میں گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔ ان کی بیٹی برطانیہ جب کہ بیٹا کینیڈا میں رہائش پزیر ہے۔2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہونے والی شہناز بیگم نے بنگلا دیش اور پاکستانی فلموں کے لیے کئی گانے گائے۔ سقوط ڈھاکا کے بعد شہناز بیگم نے بنگلا دیش ہی میں سکونت اختیار کرلی تھی تاہم وہ پاکستان اوربنگلہ دیشن دونوں ممالک میں یکساں مقبول تھیں، ان کے گائے ہوئے ملی نغمے”سوہنی دھرتی اللہ رکھے“اور”جیوے جیوے پاکستان“ کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی مقبول عام ہیں۔شہناز بیگم نے 2010 میں عمرے کی ادائیگی کی، عمرے کی ادائیگی کے بعد ڈھاکا واپسی پر انہوں نے اپنا گھر بیچ کر رقم غریبوں میں بانٹ دی تھی۔شہناز بیگم کا گایا ہوا مقبول ترین ملہ نغمہ ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد تجھے“ جمیل الدین عالی نے لکھا تھا جب کہ اس کی موسیقی سہیل رانا نے ترتیب سی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں