They are 100% FREE.

ہفتہ، 30 مارچ، 2019

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شوہر جیل کاٹے گا

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شوہر جیل کاٹے گا

لاہور کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو جرمانے سمیت 3 ماہ قید کی سنا دی

لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے پہلیبیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو تین ماہ قید کی سنا دی۔بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہلاہور کی مقامی عدالت میں پہلی بیوی کی بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے مقدمے کیسماعت ہوئی۔درخواست گزار رابعہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مسلم فیملی لارزآرڈیننس 1961 ء کے  تحت دوسری شادیکرنے پر میرے شوہر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔جس پر عدالت نے شعیب نامی شخص کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔اس سے قبل بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شادی ہر شخص کے لئے باعث مسرت تو ہوتی ہے لیکن اگر دوسری شادی پہلی بیوی سے پوچھ کر کروائی جائے تو اسے کبھی بھی اجازت نہیں ملے گی ایسے ہی اٹک میں ایک شخص افتاب احمد خان نے اپنی پہلی بیوی کو بتائے بغیر شادی کر لی تو معاملہ عدالت تک جا پہنچا ۔
ضرور پڑھیں: ’’ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے  مولانا فضل الرحمن
اٹک عدالت نے افتاب احمد خان 6ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔عدالت نے واضح کیاکہ بیوی کی اجازت کےبغیر دوسری شادیکرنےوالے شخص کو سزا دی گئی ہے۔اٹک میں سول جج عثمان مجید نےمجرم کوکمرہ عدالت سےگرفتارکرایا۔ آفتاب کی پہلی بیوی سونیابی بی نےاپنےخاوندکی دوسری شادی پرعدالت سے رجوع کیا تھا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر2ماہ قید بھی بھگتنا ہوگی۔جب کہ لاہور میں بھی ایک ایسا ہی و اقعہ پیش آیا تھا جب عائشہ خلیل نامی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں