They are 100% FREE.

جمعہ، 29 مارچ، 2019

’’ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے‘‘

’’ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے‘‘

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے، جے یو آئی نے اسلام آباد کا رخ کیا تو حکمرانوں کو اندازہ ہو جائے گا۔
پشاور میں دارالعلوم ہدایت الاسلام کی 50 سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا اور روپے کی قدر کم ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے روزانہ کے حساب سے 15 ارب روپے کے قرضے لیے ہیں، ملک میں تبدیلی نہیں آئی تباہی آئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بین الاقوامی دباؤ میں فیصلے کیے ہیں ہم جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، عوام نے فیصلہ کچھ کیا اور نتائج کچھ اور آئے ۔ ہم اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے غلط لوگوں کی سرپرستی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دینی مدارس کے خلاف ریاستی ادارے استعمال ہو رہے ہیں، مسلمان کو مارا جا رہا مگر دہشت گرد بھی مسلمان کو قرار دیا جا رہا ہے۔

چاہئیں


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں واحد جماعت ہے جو بے حیائی کو روک سکتی ہے، اگر اسلام آباد کی طرف گئے تو حکمرانوں کو اندازہ ہوجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں