They are 100% FREE.

ہفتہ، 30 مارچ، 2019

نواز شریف کی حالت مزید بگڑ گئی

نواز شریف کی حالت مزید بگڑ گئی

سابق وزیراعظم کے دل کی دھڑکن غیرمستحکم، ڈاکٹرزنے پیس میکر لگوانے کا مشورہ دے دیا

لاہور:  سابق وزیر اعظم کے دل کی دھڑکن غیر متوازن ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں پیس میکر لگوانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے دل کی بائیں شریان صحیح کام نہیں کر رہی اس لیے دل کی دھڑکن بار بار غیر متوازن ہو جاتی ہے۔ ہفتے کے روز نواز شریف کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے کئی بیماریوں کی تشخیص کی ہے، رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے گردے اور دل کے مسائل زیادہ تشویشناک ہیں جن کے فوری علاج کی 
ضرورت ہے۔

شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا معائنہ کیا ہے اور اتوار کے روز ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد ان کا علاج شروع کیے جانے کا امکان ہے، فی الحال ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
نواز شریف کے سینے میں درد کی شکایت زیادہ تشویناک ثابت ہو رہی ہے اور ان کے دل کی دھڑکن ٹھیک نہیں ہے اس کی وجہ ان کے دل کی ایک شریان کا صحیح کام نہ کرنا بتایا گیا ہے اور انہیں پیس میکر لگوانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔
پیس میکر ایسا آلہ ہوتا ہے جو دل کی متوازن دھڑکن میں آسانی پیدا کرتا ہے اور اسے سینے کے اندر لگایا جاتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں