They are 100% FREE.

پیر، 18 مارچ، 2019

پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور طیارہ تیار کر لیا

پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور طیارہ تیار کر لیا

کامرہ (       ٹیکسیلا نیوز   ) : پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور طیارہ تیار کر لیا جسے جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے سُپر مشاق طیاروں کا جدید ورژن تیار کرلیا ہے جو تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کے بعد ابپاکستان نے سُپر مشاق طیارے کا لڑاکا ورژن تیار کر لیا ہے۔
اس طیارے کو اینٹی ٹینک میزائلوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ براق لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہوگا۔ اس طیارے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والی صلاحیت کو مزید بہتر کیا گیا ہے جبکہ پہلی مرتبہ اس طیارے کو جنگی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ چونکہ یہ طیارہ کم قیمت ہے اور اس کے آپریشنل اخراجات بھی کم ہیں، اس لیے اس طیارے کو خاص طور پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں استعمال کیا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان محدود وسائل ہونے کے باوجود تیزی سے اپنی دفاعی ضروریات پوی کرنے کے معاملے میں اب خود کفیل ہوتا جا رہا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی دفاعی انڈسٹری نے زبردست ترقی کی۔ اسلحہ سازی کے شعبہ میں پاکستان نے کچھ برسوں کے دوران خاصی مہارت حاصل کرلی ۔ اور جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے، ڈرون طیارے، جدید الخالد ٹینک اس کا واضح ثبوت ہیں۔
خاص طور پر پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دنیا بھر میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔ 27 فروری کو بھی جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے ہی بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جس کے بعد جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی عالمی مارکیٹ میں مانگ میں بھی اضافہ ہوا۔ جبکہ کچھ ممالک جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی خریداری کے لیے پاکستان کے ساتھ معاہدہ بھی کر چکے ہیں۔
پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور طیارہ تیار کرلیا
واضح رہے کہ پاکستان کی دفاعی قوتوں نے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس نے دشمن کو بھی پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں بھی پاکستان اورچین نے جے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن ’’بلاک 3‘‘ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی تھی ،جس کے تحت جے ایف 17 تھنڈر اپ گریڈیشن کے بعد چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں سے بھی زیادہ جدید ہوجائے گا اور اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15؛ روس کے سخوئی 27؛ اورفرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کو بلاک 3 کا نام دیا گیا۔جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ کا انجن زیادہ طاقتور ہوگا جس کی بدولت یہ آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار (Mach 2.0+) سے پرواز کرسکے گا۔ اس میں خاص قسم کے کم وزن لیکن مضبوط مادّے استعمال کئے جائیں گے جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن زیادہ بڑھنے نہیں دیں گے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں مدد بھی دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں