They are 100% FREE.

جمعہ، 31 اگست، 2018

چوہدری نثار علی خان نے اب تک کا اہم ترین قدم اٹھا لیا، ایسا کام کر دیا کہ ہر سیاستدان ہی ہکا بکا رہ جائے


پاکستان مسلم لیگ نے کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے عام انتخابات میں ہار کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ۔
نجی ٹی وی چینل”ہم نیوز“ کے مطابق سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثارنے ضمنی انتخابات میں کسی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کی وجہ سے وہ عارضی طور پر انتخابی سیاست سے الگ ہو گئے ہیں،صوبائی نشست پر کامیابی کے باوجود انہوں نے عدم دلچسپی دکھائی اور ابھی تک حلف نہیں اٹھایا جس کے باعث پنجاب اسمبلی میں ان کی رجسٹریشن نہیں ہوئی،چوہدری نثار نے ن لیگ کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر ضمنی انتخابات سے علیحدگی اختیار کی ہے، ان کا لندن اور امریکہ روانگی کا امکان ہے جہاں وہ کچھ وقت گزاریں گے اور اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :پولیس کے اسلحہ خانے میں اصلی کے بجائے کھلونا رائفلیں

واضح رہے چوہدری نثار حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور کے مقابلہ میں دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑے تھے اور دونوں میں ہی انہیں شکست ہوئی تھی،انتخابات سے قبل انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ میں نے زندگی کے 34 سال ایک ایسے شخص کے ساتھ وفاداری کی جس نے وقت آنے پر مجھے دھوکا دیا۔

بدھ، 29 اگست، 2018

صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کا نام تحریک انصاف نے تجویز کیا اور پھریوٹرن لے لیا :خور شید شاہ کا بڑا دعویٰ


اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خور شید شاہ نے کہاہے کہ تمام جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کا نام تحریک انصاف نے تجویز کیا تھا اور اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے خود خورشید شاہ سے رابطہ کرکے یہ تجویز پیش کی تھی ۔
دنیا نیوز کے مطابق خورشید شاہ نے دعویٰ کیاہے کہ پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا نام تحریک انصاف نے تجویز کیا تھا اور تحریک انصاف نے ہی تمام جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار کی تجویز دی تھی ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور اعتزاز احسن کا نام متفقہ صدارتی امیدوار کیلئے فواد چودھری نے ہی طے کیا تھا ، اس موقع پر خورشید شاہ کی جانب سے صدارتی امیدوار کیلئے آصف زرداری کا نام لیا گیا لیکن فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب یہ ممکن نہیں رہا کہ پیپلز پارٹی کوئی دوسر ا نام صدارتی امیدوار کے لئے دے جس پر خورشید شاہ نے اعتزاز احسن کے نام پر فواد چودھری کو یقین دہانی کروائی تھی لیکن جب پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو نامزد کردیا گیا تو تحریک انصاف نے عارف علوی کواپنے صدارتی امیدوار کیلئے نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے متفقہ صدارتی امیدوار کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیاگیا ۔

”اعتزاز احسن کی دوسر ی مرتبہ بے عزتی ۔۔۔“کائرہ نے ن لیگ کو کھر ی کھری سنا دیں


لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم کوئی مسلم لیگ ن کے اتحادی نہیں بلکہ مخالف سیاسی جماعت ہیں ، مسلم لیگ ن کے خلاف 35برس سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نام واپس لیکر اعتزاز احسن کی دوسری مرتبہ بے عزتی نہیں کرنا چاہتے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم کوئی مسلم لیگ ن کے اتحادی نہیں تھے جو ہم الگ ہور ہے ہیں، جس طرح ہم نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑا ، اس طرح ہم نے مسلم لیگ ن کے خلاف بھی الیکشن لڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد دھاندلی کے حوالے سے تعاون پر اتفاق ہوا تھا، اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے بہترین شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کے لئے نام ہم نے دیا تھا اور ان پر مسلم لیگ ن کیوں نہیں مان رہی کیا اعتزاز احسن میں کوئی خامی ہے ؟ مولانا فضل الرحمان تو صلح کے لئے کردار ادا کررہے تھے جن کو مسلم لیگ ن نے امیدوار بنادیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر پرویزرشید نے جیل میں نواز شریف سے معافی مانگنے والا بیان نہ دیاہوتا تو ہم شائد اعتزاز احسن کا نام واپس لے لیتے لیکن اب ہم اعتزاز احسن کا نام واپس لیکر ان کی مسلم لیگ ن کے کہنے پر دوسری مرتبہ بے عزتی نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کی مخالف جماعت ہیں اور 35برس سے ان کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں ۔ اس لئے ہم پر تنقید کرتے ہوئے خدا کا خوف کیا جائے ہم مخالف سیاسی جماعتیں ہیں کوئی اتحادی نہیں ہیں جو اتحاد توڑ رہے ہیں۔

منگل، 28 اگست، 2018

فواد چوہدری نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ 55روپے بتا یا تو پشاور میں ہیلی کاپٹر کے کنڈکٹر نے اتنے کم کرائے میں سورایاں اٹھانا شروع کردیں کہ ویڈ یو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی


لاہور: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے بیان کیا دیا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنانے میں مصروف ہو گئے
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی احمد نورانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پروڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان کی پچپن روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر سروس کا مذاق اڑانے والوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پی ٹی آئی اس سے پہلے کے پی کے میں پندرہ روپے فی پھیرا فی سواری کی سروس کامیابی سے چلا چکی ہے، ن لیگ والے خود کچھ کر نہیں سکے اور دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں : علیم خان تحریک انصاف کی نمایا ں اے ٹی ایم۔۔۔“تحفظات کو بالائے طا ق رکھ کر اکامو ڈیٹ کیا گیا :تجزیہ کار ایاز میر

احمد نورانی کی جانب سے پوسٹ کی گئی وڈیو میں میں ایک شخص ہیلی کاپٹر پر کھڑے ہو کر کنڈیکٹر بن کرسواریوں کی تلاش میں مصروف ہے،وڈیو میں موجود شخص ہیلی کاپٹر کے دروازے کو کھٹکٹاتے ہوئے مختلف علاقوں کے نام لیتے ہوئے کہتا ہے کہ آجائے باجی،یہ بزرگوں کو راستہ دیا جائے،اور ڈرائیور کو کہتا ہے کہ زرا صبر کریں ،شہری نے مرغیوں والے چوک کا کرایہ پوچھا تو کنڈیکٹر نے وزیر اطلاعات کے بتائے ہوئے 55 روپے سے بھی کم پیسے بتا دیے کنڈیکٹر نے 15 روپے بتائے،جس پر مسافر ہیلی کاپٹر میں سوار ہو جاتا ہے ،ایک اور شہری نے اس سے پوچھا بڈا بیر تک جائیں گے تو کنڈیکٹر نے کہا نہیں بڈا بیر تک نہیں جائیں گے۔
جس کے بعد کنڈیکٹر نے کہا کہ کاکال بھی جائیں گے ،ڈرائیور کے جلدی کرنے پر کنڈیکٹر ایک دفرہ پھر کہتا استاد زرا صبر کریں سواری آرہی ہے،جس کے بعد کنڈیکٹر بنا شہری آواز لگاتا ہے تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

ضرور پڑھیں:عمران خان کا شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ، منظوری دیدی

۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔


نیا پاکستان کی پَچ٘وَن٘جا روپے فی کلو کلومیٹر ہیلی کاپٹر سروس کا مذاق اڑانے والوں کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ پی ٹی آئی اس سے پہلے کے پی کے میں پندرہ روپے فی پھیرا فی سواری کی سروس کامیابی سے چلا چکی ہے، ن-لیگ والے خود کچھ کر نہیں سکے اور دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔

ضرور پڑھیں:”وزیر اعظم ہیلی کاپٹر اس لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کا فی کلومیٹر خرچہ 50 روپے ہے “ فواد چوہدری نے ایسا بیان دے دیا کہ آپ بھی ہواﺅں میں اڑنے لگیں گے

وڈیو لگانے کے بعد صارفین نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنانہ شروع کر دیا ،ایک سوشل میڈیا صارف آصف نیازی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک نمبر کا جاہل وزیر اعلی لگایا خان صاحب نے۔۔کل جہاز میں تصویریں بنوا رہا تھا ،آج اس کا پروٹوکول جان لے گیا۔۔۔
ایک اور صارف سید سلیم نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ہفتے میں 3 غلطیاں کو اگلے ایک سال میں ضرب دے کر اپنی بے عزتی کی کلکولیشن خود کر لیں کیونکہ ان حالات میں کھپتان کو دوسرا سال ملنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا یوتھییوں کو گوگل پہ کھپتان کی عید نماز پڑھنے کی کوئی تصویر۔
ایک صارف پٹھان خان نے اس دفعہ گھر ہیلی کاپٹر پر جانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور سے اسلام آباد 65km کیری ڈبہ 3ہزار کار 5ہزار کرایہ فواد چوہدری کی بدولت ہیلی کاپٹر 55روپے 1کلومیٹر 3575 روپے،سوچ رہا ہوں اب کی بار گھر ہیلی کاپٹر سے جاونگا اسے کہتے ہیں تبدیلی۔
ایک اور صارف تنویر کولاچی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پچاس روپے میں ایک کلومیٹر چلنے والا ہیلی کاپٹر کہاں ملتا ہے؟؟سانوں بھی اک منگا دے۔
اس سے قبل آج وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم اس لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کا ایک کلومیٹر کا خرچہ 50 سے 55 روپے پڑتا ہے۔واضح رہے کہ پی پی رہنما سید خورشید شاہ نے کچھ روز پہلے کہا تھا کہ عمران خان روزانہ وزیر اعظم ہاو¿س سے بنی گالہ کے 2 چکر لگاتے ہیں جس کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا جاتا ہے جس کا خرچہ تین لاکھ روپے بنتا ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا کہ خورشید شاہ ہمارے بزرگ ہیں لیکن وہ پائلٹ تھوڑے ہی ہیں جو انہیں خرچے کا پتا ہو، آپ کسی بھی پائلٹ سے پوچھیں تو وہ آپ کو بتائے گا کہ ہیلی کاپٹر کا ایک کلومیٹر کا خرچہ 50 سے 55 روپے پڑتا ہے۔
۔۔۔وڈیودیکھیں۔۔۔



اینکرنےفوادکودبڑدوس کردیا
پی ٹی آئی کی کفایت شعاری مہم کی بزدارنےقبر کھودی اورعمران خان نےجنازہ نکال دیا
سنئےفوادچودہری @fawadchaudhry
کی بونگیاں
کیاوزیراعلی جہازخالی لےکےآتےاوربنی گالہ تک50یا55روپےکاخرچہ آتاہےوزیراعظم کےپاس اتنےفنڈہیں کہاں خرچ کریں

پرویز مشرف کا پھر عدالت میں پیش ہونے سے انکار



بیمار ہوں، ڈاکٹروں نے سفرنہ کرنے مشورہ دیا،سکیورٹی خدشات کابھی سامنا ہے۔ وکیل اختر شاہ کا مئوقف

راولپنڈی( 28  اگست 2018ء) سابق صدر مملکت جنرل (ر))پرویز مشرف نے ایک بار پھر عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ۔ انہو ں نے کہا کہ بیمار ہوں، ڈاکٹروں نے سفرکرنے سے منع کیا ہے،وطن واپسی پرسکیورٹی خدشات بھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی خصوصی کی عدالت میں غداری کیس میں سابقصدر مملکت پرویز مشرف نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت میں مئوقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف شدید علالت کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے۔ پرویز مشرف کا ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں دبئی میںعلاج جاری ہے۔ پرویز مشرف کے ڈاکٹروں نے انہیں پاکستان کیلئے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ پرویز مشرف کو سکیورٹی خدشات کا بھی سامنا ہے۔ جس کے باعث پرویز مشرف اس پیشی پرعدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں کل سماعت ہوگی۔ عدالت نے پرویز مشرف کی واپسی اور ان کوسکیورٹی دینے سے متعلق وزارت داخلہ سے جواب طلب کررکھا ہے۔ وزارت داخلہ کل عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دے گی۔ دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں لیکن سیکیورٹی فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی اور عدالتوں میں کیسوں کا سامنا کرنے پرغور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے سابق صدر نے لندن میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اختر شاہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے لئے مشاورت پر پرویز مشرف کے وکلا نے انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بغیر وطن واپسی سے روک دیا ۔ پرویز مشرف نے اپنے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں زیرسماعت کیسز کی مکمل تفصیلات حاصل کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، سیکیورٹی فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کے اسلحہ خانے میں اصلی کے بجائے کھلونا رائفلیں



یراگوائے میں پولیس کے اسلحہ خانے میں موجود 42 جدید اور طاقتور رائفلوں کے بجائے وہاں پلاسٹک اور لکڑی کی بنی کھلونا رائفلیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے کیونکہ اصلی رائفلیں چوری ہو گئی ہیں۔
اسلحہ خانے کے معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ جدید رائفلوں کی بجائے اب وہاں پلاسٹک اور لکٹری سے بنی کھلونا رائفلیں موجود ہیں۔
اسلحہ خانے میں چھاپے کے احکامات اُس وقت جاری کیے گئے جب پولیس کی ان رائفلوں کی بلیک مارکیٹنگ کے بارے میں اطلاعات سامنے آئیں جہاں یہ دس ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوتی ہیں۔
یہ رائفلیں اسلحہ خانے میں موجود تھیں لیکن قابلِ استعمال تھیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ پولیس کی چوری ہونے والی رائفلیں ارجنٹینا اور برازیل سمگل کر دی گئی ہیں۔


یہ بھی ضرور پڑھیں : پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈرطیارے کی پولش ایئرشومیں دھوم،شائقین کے دل جیت لئے

ادھر پڑوسی ملک برازیل میں بڑے پیمانے پر پیراگوائے سے آنے والے غیر قانونی اسلحے کی کھیپ پکڑے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔
پیراگوائے کے خبر رساں اداروں نے جعلی رائفلوں کی تصاویر جاری کی ہیں اور اسے ملک میں پولیس کی تاریخ کا ’شرمناک ترین سکینڈل‘ قرار دیا ہے۔
پیراگوائے میں پولیس کے لیے پرانے اسلحے کو تبدیل کر کے اب نیا اسلحہ خریدا جا رہا ہے۔
مارکیٹ میں پولیس کو ملنے والی جدید رائفلیں دستیاب ہونے کے بعد فوج نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ جس کے بعد پولیس کے اسلحہ خانے کا معائنہ کیا گیا اور وہاں اصلی رائفلوں کی جگہ کھلونا رائفلیں ملیں۔
اسلحہ خانے کے انچارج کو تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
BBCNews/urdu

نواز شریف اور مریم نواز کے لیے پنجاب ہاؤس سے کھانا جانے کا انکشاف

           

کھانا جیل جانے کی اطلاع مل چکی ہے، معاملہ خود دیکھیں گے۔ اسلم اقبال

لاہور ( 28 اگست 2018ء) : اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظمنواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے لیے کھانا پنجاب ہاؤس سے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کے لیے پنجاب ہاؤس سے کھانا جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہمیں نواز شریف اورمریم نواز کے لیے کھانا اڈیالہ جیل جانے کی اطلاع مل چکی ہے ۔

اب میں اس معاملے کو خود دیکھوں گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اور نواز شریفکے خادم اس وقت بھی حکومت میں موجود ہیں جنہوں نے پنجاب ہاؤس اور دیگر اداروں پر قبضہ کررکھا ہے ۔ صرف مریم نواز اور نوازشریف کے لیے ہی کھانا جیل میں نہیں جاتا بلکہ ن لیگ کی اہم میٹنگز کے لیے بھی کھانا پنجاب ہاؤس سے تیار ہوکر جاتا ہے ۔
پنجاب ہاؤس میں آج بھی وہی عملہ موجود ہے جو نوازشریف اور شہبازشریف نے رکھا تھا۔
پنجاب ہاؤس میں ایسے بیوروکریٹس کی رہائش ہے جن کو شریف برادران نے رکھا تھا اور وہ وہیں رہتے ہیں عین ممکن ہے کہ ان میں سے ہی کسی کے حکم پرپنجاب ہاؤس میں کھانا بنتا ہو جسے اڈیالہ جیل پہنچایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک خبر آئی تھی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بہتر کلاس کی ہر سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ انہیں اپنے خرچ پر جیل میں کھانا کھانے کی سہولت بھی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز خود کو اڈیالہ جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں۔ انہوں نے بارہا جیل حکام سے مچھروں اور صفائی سُتھرائی سے متعلق شکایات بھی کیں جبکہ وہ جیل میں بنے کھانے سے بھی ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جیل کا کھانا بھجوایا جاتا ہے جسے وہ واپس کر دیتے ہیں ۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے جیل کے کچن سے ان کے اپنے خرچ پر بکرے کا گوشت اور دیسی مرغی کا سالن تیار کیا جاتا ہے جبکہ نواز شریف کے لیےجیل کے کچن میں تیار کی ہوئی روٹی ہی بھجوائی جاتی ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تاحال نواز شریف کو بہتر کلاس کی سہولیات کے علاوہ کوئی غیر معمولی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ نواز شریف کی مجموعی سکیورٹی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل ملک صفدر کے ذمہ ہے ۔خیال رہے کہ گذشہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں پنجاب کے نگران وزیراطلاعات احمد وقاص ریاض نے بتایا تھا کہ نوازشریف کو جیل قوانین 1978ء کے تحت ان کے استحقاق کے مطابق بہترکلاس کی سہولیات فراہم کر دی ہیں جس میں بہتر کلاس کا قیدی اپنا بستر، گدا، جوتے ، میز، کرسی، 21 انچ کا ٹی وی، ریڈیو، ٹوائلٹ کا سامان، اخبارات اور دیگر ایسی اشیاء اپنے خرچے پر حاصل کر سکتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو جیل کے ایک بہتر کلاس پورشن میں علیحدہ کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں ایک لوہے کا پلنگ، ذاتی بستر کی چادریں اور کپڑے ، ایک چھت کا پنکھا، دو بریکٹ فین اور ٹوائلٹ کے سامان کی سہولت دی گئی ہے ۔ وزیراطلاعات نے بتایا نوازشریف کو چہل قدمی کے لئے مناسب جگہ فراہم کی گئی ہے اور وہ باقاعدگی سے اپنے کمرے سے منسلک لان میں واک بھی کرتے ہیں۔
جیل کا میڈیکل سٹاف اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کنسلٹنٹ نوازشریف کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتے ہیں ، یہی نہیں بلکہ اسی ادارے کے ماہر غذا کی تجویز کردہ خوراک تعینات کردہ ایک خصوصی باورچی تیار کر کے فراہم کرتا ہے اور انہیں پھل، سلاد، کھجوریں اور تجویز کردہ خوراک (قیمہ) بھی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی صحت تسلی بخش ہے ۔
نگران وزیر اطلاعات نے بتایا کہ جیل کے قواعدوضوابط سے ہٹ کر کچھ نہیں کیا جا سکتا، جیل میں صرف وہی کچھ کیا جا رہا ہے جس کی آئین اور قانون میں اجازت ہے ۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ملک مبشراحمد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جیل کے قوانین و ضوابط پر باقاعدگی سے عمل ہو رہا ہے اور مریم نواز کو بھی خاتون ہونے کے ناطے جو ترجیحی سہولیات دی جا سکتی ہیں وہی دی جا رہی ہیں۔ تاہم اب نواز شریف اور مریم نواز کا کھانا پنجاب ہاؤس سے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس پر صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ میں یہ معاملہ خود دیکھوں گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں