They are 100% FREE.

اتوار، 26 اگست، 2018

وزیرریلوے شیخ رشیدکےساتھ کام نہیں کرسکتا،چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے 2 سال کی چھٹی کیلئے درخواست دیدی



لاہور: ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے کام کرنے سے معذرت ظاہر کر دی اور 2 سال کی چھٹی کیلئے چیئرمین ریلوے کو درخواست دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر ریلوے نان پروفیشنل اور غیر شائستہ رویے کے حامل ہیں ،میرے لئے ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں ۔
حنیف گل کا کہناہے کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ نہیں کر سکتے،چیئرمین ریلوے سے گزارش ہے کہ مجھے 2 سال کیلئے چھٹی دے دی جائے۔

ضرور پڑھیں:سندھ کے نئے گورنر عمران اسماعیل سندھ کی تمام جامعات کے چانسلر بھی ہونگے, ایف اے پاس ہیں.

اکبر نامی صارف کا کہناتھا کہ میں نے ریلوے کیلئے دو سال کام کیاہے اور میں وہاں موجود بہترین سرکاری افسروں کو جانتا ہوں ، محمد حنیف گل ان میں سے ایک ہیں ، اگر ان کا تمام حکومت عہدیداروں سے مقابلہ کیا جائے تو وہ انتہائی قابل ، پڑھے لکھے اور تجربہ کار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا نقصا ن ہے ۔

.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں